‘دشمنوں کو علاقائی امن کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’، پاکستان اور ایران کے قومی سلامتی کے مشیران کا رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان اور ایران کے قومی سلامتی کے مشیران کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل علی اکبر احمدیانی نے پاکستانی ہم منصب اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل عاصم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو علاقائی امن کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران برادرانہ سفارتی کوششوں کا اعتراف
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خطے میں مثبت کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سیکورٹی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے قومی سلامتی کے مشیر کا بھارتی ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی ایران کے
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب