بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرا لیا۔
بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چوری کرنے کا رواج کافی پرانا ہے، جو بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے اپنی میوزک البم اور فلموں میں استعمال کرلیتے ہیں۔
‘بول کفارہ’ پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی گانا ہے جسے قوالی طرز پر بنایا گیا ہے، یہ گانا سرحد پار بھی اس قدر مشہور ہوا کہ دو بار چرا لیا گیا۔
بول کفارہ کو سب سے پہلے جوبن نوٹیال نے چوری کیا تھااور اب بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم ایک دیوانے کی دیوانیات کے لیے دوبارہ اس گانے کو گایا ہے جس میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے نظر آئے ہیں۔
چوری شدہ گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بالی وڈ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔