پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جنرل علی اکبر احمدیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے مفادات اور سلامتی کے لیے فائدہ مند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کے درمیان سلامتی کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
باکو، اسلام آباد (آئی این پی )آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔