بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل انتہائی جارحانہ ہوگا، بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔
ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جہاں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔
’ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 1314 شہید ہیں، 2500 سے زیادہ اپنے اعضاء کھو چکے ہیں، ہمارے لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: حملہ آوروں کے لیے ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے اندرونی مسئلہ ہے، کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے، بھارت کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہم ایک امن پسند قوم ہیں، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل انتہائی جارحانہ ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا، بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے اچھا ہوگا، بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔
مزید پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔ ’نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات بھی دیے تھے۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 5جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے 3 رافیل تھے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر انٹرویو ترک نیوز ایجنسی ڈائریکٹر جنرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر انٹرویو ترک نیوز ایجنسی ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کا اور پاکستان کہ پاکستان کا کہنا نہیں ہے
پڑھیں:
اجازت نامے بغیر حج پر جانے والا گناہ گار ہوگا، مفتی اعظم مصر
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نےکہا ہےکہ سعودی حکومت کے سرکاری اجازت نامےکے بغیر حج ادا کرنا نا صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعاً بھی ناجائز ہے۔
ایک انٹرویو میں مصری مفتی اعظم نے کہاکہجب اجازت نامے کا حصول عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہو تو اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آتی ہے، جو شخص اجازت نامےکے بغیر حج پر جاتا ہے وہ گناہ گار ہوتا ہے۔
ڈاکٹر نظیر کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ حج کی استطاعت کی بنیادی شرط بن چکا ہے اور جب کسی کو اجازت نامہ نہ ملے تو اس پر حج فرض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج کرنے والے افراد ناصرف قانون شکنی کرتے ہیں بلکہ اپنے ملک کی ساکھ بھی متاثر کرتے ہیں۔
مفتی اعظم مصر کا کہنا تھا کہ ایسی روش اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اس طرح میزبان ملک سعودی عرب کو بھی نقصان پہنچےگا کیونکہ بغیر اجازت آنے والے افراد کی وجہ سے حج انتظامات پر بھی اثر پڑتا ہے۔