بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
احمد منصور: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی انادولو ایجنسی کو حالیہ صورتحال پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘
وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 1314 شہید ہیں،2500 سے زیادہ اپنے اعضاء کھو چکے ہیں، ہمارے لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ، اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے اندرونی مسئلہ ہے،کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے،بھارت کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی ، درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکہ نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے،بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا،بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا،بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا، نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
سابق صدرِ مملکت کو پراسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہو گئی
جعفرایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی،نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے تین رافیل تھے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔
لاہور میں تھنڈر سٹارم کب آئے گا، گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی، پورے ہفتے کی فورکاسٹ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کر رہا
پڑھیں:
پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا
ون ڈے سیریز کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ ترک کرنے پر کس نے آمادہ کیا؟ بالآخر یہ نام بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد سری لنکن ٹیم نے غیر متوقع طور پر دورہ ختم کر کے واپس جانے کی اجازت مانگی تھی، اور اطلاعات کے مطابق 8 کھلاڑی وطن واپسی کے لیے تیار تھے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا میں کھیل کے میدان آباد رکھنے میں پاکستان کا کردار کیا رہا؟ راشد لطیف نے بتا دیا
اس اچانک صورتحال کے پیچھے کون تھا اور کس نے کھلاڑیوں کو دورہ ادھورا چھوڑنے کے لیے تیار کیا؟ سری لنکن میڈیا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی لینڈرز کو پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر اکسانے والے خود سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا تھے۔ ان پر الزام ہے کہ پہلے انہوں نے دورہ ختم کرنے کی دھمکی دی اور بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں کو بھی واپسی کے لیے تیار کیا۔
سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے حکام کپتان کے اس رویے پر حیران رہ گئے اور اب ان کے خلاف تادیبی کارروائی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چریتھ اسالنکا کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
چریتھ اسالنکا ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد پہلے ہی وطن واپس جا چکے ہیں اور آج سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کی دورہ پاکستان ختم کرنے کی درخواست بورڈ نے مسترد کر دی تھی اور کھلاڑیوں کو سیریز جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام
وزیرِ داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فوری طور پر سری لنکن ٹیم اور انتظامیہ سے ملاقات کر کے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد مہمان ٹیم دورہ جاری رکھنے پر راضی ہو گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دورہ ترک سری لنکا سری لنکن میڈیا وی نیوز