قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی، دشمن کو فوجی، سفارتی محاذ پر ناکام کیا: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی۔ دشمن کو فوجی اور سفارتی محاذ پر ناکام کیا۔ بھارت منہ توڑ جواب کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ لاہور میں اظہار تشکرکی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم جنگ کے دوران دن رانی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں جب الفتح میزائل یہاں سے فائر کیا گیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی، اور جب رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا تو ایئرمارشل ظہیر بابر کے شاہینوں نے دشمن کے چھ جہاز مار گرائے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم تھا کہ ہماری فضائیہ نے دشمن کا حملہ پسپا کیا، بری فوج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیے، جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جن شہداء نے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ قوم خوش قسمت قوم ہے جس کی مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے اپنے بچوں کو جوان کرتی ہیں۔ جس قوم کی مائیں اپنے بچوں کی شہادت کے لیے دعائیں کرتی ہوں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستان میں فتح کا جشن منایا جارہا تھا وہیں بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی۔ ان کے عوام سوال کررہے تھے کہ جھوٹا پروپیگنڈا کیوں پھیلایا گیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں چھ ایٹمی دھماکے کیے گئے اور اب میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ میں دشمن کے جو جہاز گرائے گئے ان کی تعداد بھی چھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ اب وقت ہے کہ معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں اور عوام کو خوشحال بنائیں۔ وقت ہے کہ عسکری محاذ کی طرح معاشی محاذ پر بھی پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،دشمن کو جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ’’یومِ تشکر‘‘ کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔ میڈیا ہمارا فخر ہے ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ تھا۔
خیال رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا، افواجِ پاکستان کو قوم نے سلام پیش کرنے کیساتھ ساتھ زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی: حافظ نعیم الرحمان
مزید :