ہمارا دفاع مضبوط ہے ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، گورنر سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی افواج نے بتا دیا ہمارا دفاع مضبوط ہے، اب پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا پر مشتمل وفد گورنر ہاوس کراچی پہنچا، وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک تھے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، محترمہ نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ اور دیگر بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد گورنر سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے وفد اور ایم کیو ایم کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنمائوں اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کروں گا کہ جنگ کے دوران آئی ایم ایف سے بات کی اور رقم لی، بھارتی ڈائریکٹر نے کوشش کی کہ قسط نہ ملے لیکن ہمیں کامیابی ہوئی، اللہ تعالی نے پاکستان کو سرخرو کیا، پوری قوم مبارک کی مستحق ہے، سپہ سالار اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ وفاقی وزرا اور ایم کیو ایم پاکستان کا شکر گزار ہوں، تمام فورسز کے سربراہوں، وزیرِ اعظم اور نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے، اب کوشش ہے کہ عوام کو بجٹ میں خوش خبری دیں، حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کے دور میں ساتھ دینے پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ملک بحران سے نکل آیا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، آئندہ بجٹ میں ملک کے لیے بہتر ہو گا، بجٹ سے متعلق سب سے مشاورت کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے زور دیا کہ عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے جبکہ رانا ثنا اللہ کے بیان کی بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس کے معاملے کو بھی وسیع کرنا ہے، کراچی اور حیدر آباد سے متعلق ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان شا اللہ اگلے سال دسمبر تک کے فور منصوبہ مکمل ہو جائے گا، شہر قائد میں بڑا مسئلہ نکاسی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کا ہے اسے حل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ، عظمی بخاری خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ، عظمی بخاری اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواوں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، اسپیکر ایاز صادق پاکستان نے تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرکے ڈوزیئر جاری کردیا بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور ایم کیو ایم ایم کیو ایم کے گورنر سندھ وفاقی وزیر انہوں نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن