بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، پاک فوج کا دو ٹوک بیان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی کے نظام میں اسلام آباد کا حصہ کم کرنے کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کرنے کی انڈیا کی کسی بھی کوشش کے ایسے ’نتائج‘ سامنے آئیں گے جو نسلوں تک محیط ہوں گے، امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے لیکن اگر ایسے اقدامات کیے گئے تو دنیا دیکھے گی اور ان کے ایسے نتائج برآمد ہونگے جن کیلئے ہمیں برسوں اور دہائیوں تک لڑنا پڑے گا، کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ اس ملک کے 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔
شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا پانی
پڑھیں:
چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔