نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کو چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر)ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے انہیں نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ تعیناتی اتھارٹی ایکٹ 2020 کے سیکشن دس کے ذیلی سیکشن 6 کے تحت کی گئی ہے۔کیپٹن(ر)ظفر 3 ماہ یا نیا پاکستان ہاسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے باقاعدہ چیئرمین کی تقرری تک فرائض نبھاتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ ہوئی تو انڈیا کے درجنوں ٹکڑے ہو جائیں گے ، محمد عارف پاک بھارت جنگ ہوئی تو انڈیا کے درجنوں ٹکڑے ہو جائیں گے ، محمد عارف تربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے آخری دنوں میں والد سے کیا کہا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان پاک بھارت کشیدہ صورتحال: اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد مشاورت کیلئے چین جائے گا اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیا پاکستان
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو جواب دیدیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایم این اے عامر ڈوگر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق خط کا جواب دے دیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق عامر ڈوگر نے 6 اکتوبر کو اسپیکر سردار ایاز صادق کو اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کےلیے خط لکھا تھا، جس کا جواب دے دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق خط میں بتایا گیا کہ قواعد و ضوابط میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا مکمل طریقہ کار واضح ہے۔ اسپیکر کے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کے خالی ہونے کے اعلان سے قبل نامزدگی کے لیے نام جمع نہیں کرائے جاسکتے۔
خط میں جواب دیا گیا کہ قواعد کے تحت اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تاریخ، وقت اور مقام کا اعلان کرتے ہیں۔ اسپیکر اس رکن کو قائد حزب اختلاف نامزد کرتے ہیں، جسے اپوزیشن اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہو۔
خط کے متن کے مطابق ماضی میں بھی اسپیکر کی جانب سے ارکان کو ہاؤس میں باقاعدہ اعلان کے ذریعے آگاہ کیا جاتا رہا ہے، اسپیکر کا اعلان ضروری ہے تاکہ کوئی بھی رکن اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے درخواست جمع کروا سکے۔
جوابی خط میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات کے بعد بھی اپوزیشن لیڈر کی نشست پر تقرری کے لیے یہی طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ عمر ایوب کی رٹ پٹیشن پر آئینی بینچ نے نااہلی کیس کو واپس پشاور ہائی کورٹ کو بھیجا ہے، یہ معاملہ عدالت عالیہ پشاور میں زیر التوا ہے۔