تربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
تربیت مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جسمیں انہیں تفصیلی بریفننگ دی گئی کہ محکمہ سول ڈیفنس اسلام آباد نے سی ڈی اے اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے دارالحکومت کے طلبا کے اسکولوں اور کالجوں کیلئے سہہ روزہ سول ڈیفنس کی تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جو ایک منفرد تربیتی پروگرام تھا جسکے ذریعے طلبا کو حفاظت اور مضبوطی کی علامت بننے کیلئے بااختیار بنایا گیا۔
محکمہ سول ڈیفنس کی چھ ماہر تربیتی ٹیموں اور سی ڈی اے کی چار ٹیموں نے 70 لڑکوں کے اسکولوں اور کالجوں کے سات ہزار (7000) طلبا میں علم اور مہارت کی شمع روشن کی، انہیں اپنے معاشروں کو محفوظ بنانے کیلئے شہری دفاع کی بنیادی صلاحیتوں سے آراستہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے تربیتی ٹیموں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی مہارت، غیر معمولی کارکردگی، لگن اور عزم کی تعریف کی جو ہنگامی حالات میں بروقت جانی و مالی نقصان سے بچا و کیلئے احتیاطی اور فوری ردعمل کی حکمت عملیوں پر مرکوز ہیں۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سول ڈیفنس کی تربیت کو ایک مستقل پروگرام کے طور پر نافذ کیا جائے، جس کے تحت اسلام آباد کی لڑکیوں کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کیلئے بھی اسی طرح کے تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے، تاکہ ملک بھر بشمول وفاقی دارالحکومت میں تیاری اور حفاظت کے کلچر کو فروغ دیا جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 180 چینی فلموں کی نمائش ، امریکی میڈیا اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی حقیقت کیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی چشم کشا رپورٹ اسلام آباد:اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج ،پولیس کی پراسرار خاموشی، شہریوں کا جینا دو بھر، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا... پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے، آج وہی بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں،خواجہ آصف سی ڈی اے بورڈ ممبران کا معاملہ ، ممبر اسٹیٹ تبدیل، کس ممبر کے پاس کونسا چارج گیا ؟ دستاویز سب نیوز پر بھارت بھول گیا تھا پاکستانی قوم اور افواج کبھی نہیں جھک سکتے، ترجمان پاک فوج
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد سول ڈیفنس سی ڈی اے سب نیوز
پڑھیں:
امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی
امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔
امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے تین روز قبل دیر پہنچی تھی۔دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیاکے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار اسلام آباد، مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار سوات، وفاقی وزیر کا ہوٹل زد میں آنے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لیے تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض جنگ بندی کے بعد بڑی پیشرفت، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز اور پشاور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عتیق کا نام منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم