میکسیکو کا بحری جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک بیان میں میکسیکو بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔
میکسیکو بحریہ اور مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عوام ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 1 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
لودھراں:لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہو گئی، لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی۔ ٹریک پر کھڑی مال گاڑی کے انجن سےجا ٹکرائی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر خوفناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔
ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لودھراں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمی مسافروں کی عیادت اور انہیں ناشتہ بھی فراہم کیا، لودھراں ٹرین کے مسافروں کے ارام کے لیے کے میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کردئے گئے لودھراں ڈپٹی کمشنر نے جئے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب کا رہائشی تھا۔
حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک بند ہو گئے، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جب کہ حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔