کراچی میں چھت گرنے سے زخمی بچی دم توڑ گٸی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 4 ڈی میں پیش آیا۔
خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر دیر میں واقع خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 12 سالہ بچی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
حادثے میں زخمی دیگر 8 افراد عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔