کراچی:

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ اسپتال میں زیر علاج 9 زخمیوں میں سے ایک بارہ سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر 8 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی:

محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں جھگڑے کے دوران سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت غلام ربانی اور ان کے بیٹے کی 35 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 48 سالہ عالیہ جاوید، 45 سالہ جاوید ان کی بیٹی 14 سالہ ماہم اور 12 سالہ بیٹا ابوبکر زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں اور ان کا آبائی تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان ملک فتح اور ان کے دو بیٹوں ملک وقاص اور ملک عاصم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

اعجاز پٹھان نے کہا کہ ملزمان، مقتولین اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان محرم میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  مقتول نجی آئل کمپنی سے ریٹائر ہوا تھا تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات بھی قلم بند کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اندھی گولیوں کے وار، دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی: جشنِ آزادی پر ہوائی فائرنگ کے واقعات، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
  • کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر
  • لاہور: 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے شدید زخمی کرنے والا پڑوسی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
  • باجوڑ: آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
  • لوئر دیر: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
  • کراچی، آزادی کے نام پر ہوائی فائرنگ نے 3 گھر اجاڑ دیے(100 افراد زخمی، اسپتال منتقل)
  • کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
  • محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی