کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروش مافیا کا ری ہیب سینٹر پر حملہ، 125 مریضوں کو چھڑا لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز "سن شائن ری ہیب سینٹر" پر منشیات فروش مافیا نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف سنٹر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں زیر علاج 125 مریضوں کو بھی چھڑا کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ مزاحمت پر پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران بحالی مرکز کے کئی ملازمین زخمی ہوئے۔
سن شائن ری ہیب سینٹر کو سندھ پولیس کے افسر عبد الخالق انصاری چلاتے ہیں، جنہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے ردعمل میں یہ حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کا مقصد نشے کے عادی افراد کو دوبارہ اپنے چنگل میں پھنسانا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے جبکہ مفرور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نشے کی لعنت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
باجوڑ؛ صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پر بم دھماکہ،4 افراد شہید متعدد زخمی
باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،بم دھماکے کی چار لاشیں خار اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Post Views: 14