پاکستانی ریسکیو تھرلر ڈاکیومنٹری ‘ہنگنگ بائے اے وائر’ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کانز فلم فیسٹول میں پیش کی جائے گی۔
محمد علی نقوی کی نئی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائر کو بین الاقوامی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس خبر کا اعلان خود فلمساز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔
یہ دستاویزی فلم اگست 2023ء میں خیبر پختونخوا کے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے ایک ہنگامی ریسکیو آپریشن پر مبنی ہے، جہاں ایک کیبل کار، جو اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد کو لے جا رہی تھی، کیبل ٹوٹنے کے باعث زمین سے تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر ہوا میں لٹک گئی تھی۔
A post common by Mo Naqvi (@mo_naqvi)
اس خطرناک صورتِ حال کے بعد پاک فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالا گیا تھا۔
محمد علی نقوی نے اس فلم کی تیاری میں شامل تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کامیابی کو ایک اجتماعی کاوش قرار دیا۔ فلم کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی پاکستان کی دستاویزی فلم سازی کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: دستاویزی فلم
پڑھیں:
بھارت تحقیقات پر آمادہ ہو جاتا تو اس سبکی سے بچ جاتا: ڈاکٹر محمد فیصل
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹوبرطانیہ میں پاکستان ہاؤس لندن میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر برٹش پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے برطانیہ کا رویہ بڑا مثبت رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار بھی بہت ہی اچھا رہا۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہر مشکل وقت میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، بھارت تحقیقات پر آمادہ ہو جاتا تو اس سبکی سے بچ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے، پوری دنیا نے پاکستانی افوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کرلیا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی کہا کہ اپنے سے بڑے دشمن کے حملے سے جس طرح قوم نے مل کر نمٹا وہ بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔