Jang News:
2025-11-27@22:23:23 GMT

کوئٹہ: خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

کوئٹہ: خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

---فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

یاسر اقبال دشتی کے مطابق جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے خضدار حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ خضدار میں چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمنوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر

پڑھیں:

لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

لاہور:

لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔

حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شہید پولیس اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
  • وائٹ ہاؤس فائرنگ کا واقعہ: امریکی فوج کا سابق افغان معاون حملہ آور کے طور پر گرفتار
  • امریکا، وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی
  • وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، 2 نیشنل گارڈ کے اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار
  • ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
  • ہنگو میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ؛3اہلکار شہید
  • ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • کراچی میں گھر پر حملہ، 15 ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی