خضدار:صمند لیویز چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 لیویز اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
خضدار میں صمند لیویز چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور لاشیں ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردی گئیں ۔ واقعہ کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، حساس اداروں نے شواہد اکٹھے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ لیویز حکام نے واقعہ کو دہشت گردی کی سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا؛ پولیس پر 5 دہشت گرد حملے، 5 اہلکار شہید
خیبر پختونخوا میں پولیس پر 5 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیک وقت اپر دیر، لوئر دیر اور پشاور میں پولیس کو نشانہ بنایا۔
اپر دیر میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پشاور میں تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
دیرپائیں میں پولیس چوکی پر حملے میں کانسٹیبل شہید جبکہ بنوں میں شدت پسندوں کا حملہ پسا کر دیا گیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔