مسلح افواج نے بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، پارلیمان کا کردار بھی مثبت رہا، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران پارلیمان نے سیاسی تقسیم بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا جو خوش آئندہے۔
نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صور تحال اور پاکستان بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
نواز شریف نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کے دوران پارلیمنٹ نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمان کی اور اپنا مثبت کردار ادا کیا، ایسے موقع پر سیاسی تقسیم سے بالاتر ہوکر سب کا ایک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ پاکستان نے میڈیا نے سچائی کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ نواز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کہاں غائب رہے اور بھارت کے خلاف بیان کیوں نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ
بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ سے قبل نواز شریف وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے تھے، کچھ دن قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف آپریشن نواز شریف کی نگرانی میں فائنل ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی جارحیت پارلیمنٹ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ سابق وزیراعظم عرفان صدیقی نواز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت پارلیمنٹ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ عرفان صدیقی نواز شریف وی نیوز نواز شریف کے خلاف
پڑھیں:
این بی پی نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کے ساتھ منایا
نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منایا۔ این بی پی کی قیادت، ملازمین اور اُن کے اہل خانہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات میں شرکت کیں۔ این بی پی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایونٹس میں قومی پرچم لہرانے، قومی ترانہ گانے اور کیک کاٹنے کی تقریبات شامل تھیں۔رواں سال قومی ترانے کو ایک خاص اور دل کو چھو لینے والا رنگ اُس وقت ملا جب ڈیف ریچ اسکول کے بچوں نے اشاروں کی زبان میں اس میں حصہ لیا۔ ان کی شمولیت یاددہانی تھی کہ حب الوطنی الفاظ سے بڑھ کر ہے۔ یہ اتحاد، شمولیت اور ہر صورت میں وطن سے محبت کا نام ہے۔
اس موقع پر این بی پی کے صدر رحمت علی حسنی نے کہا، ”یومِ آزادی عوام کی استقامت، جرات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ہمیں اپنے وطن کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم اس کی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ دن اُن لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جو پاکستان کی آزادی کے لیے دی گئیں، اور اُن اقدار و اصولوں کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا وقت بھی ہے جن پر یہ ملک قائم ہوا۔“انہوں نے مزید کہا، ”مالیاتی خدمات تک رسائی کو آسان بنا کر، کاروباری مواقع فراہم کرکے اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ذریعے بینک کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں بامعنی کردار ادا کرنا ہے۔“
پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر نیشنل بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر ملک کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کو دوہرایا۔ یہ جشن اس بات کی یاد دہانی بھی تھا کہ ہمارے بزرگوں کی دی گئی قربانیوں کے بعد اب ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں۔
اشتہار