شہباز شریف کے بانیٔ پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
---فائل فوٹوز
لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کے دعوے کی سماعت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا اس وقت آپ کے سامنے ہرجانے کے دعوے کی کاپی موجود ہے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ جی نہیں، اس وقت میرے پاس ہرجانے کے کیس کی کاپی موجود نہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ تھوڑی مہلت دیں، میرے وکلاء واٹس ایپ سے دعوے کی کاپی بھجوا رہے ہیں۔ شہباز شریف کی استدعا پر عدالتی کارروائی میں وقفہ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف دعوے کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی اور پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔\932