اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 اراکین پر مشتمل ہے اور 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دوسرے اضلاع سے ہے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 205 ایم پی ایز ہیں۔

 لیگی ایم پی ایز نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا پنجاب اسمبلی کے اندر 60 سے 70 کے قریب ایم پی ایز ایسے ہیں جو مریم نواز کی طرز حکمرانی سے کافی پریشان ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 5 ایم پی ایز بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نالاں نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن کو ملنے والی گنجائش سے پیپلزپارٹی نالاں، ’ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی‘

لیگی ایم پی ایز نے بتایا کہ کسی کے کوئی کام نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے اراکین کافی ناراض اور غصے میں ہیں۔ پہلے حکومت کی جانب سے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے جو مسئلے مسائل ہوں گے وہ سینیئر منسٹر مریم اورنگرزیب حل کریں گئی مگر کچھ عرصہ بعد  انہوں نے ایم پی ایز سے ملنے سے انکار کر دیا اور یہ کہا کہ یہ کام ان کا نہیں ہے۔

ایم پی ایز کا بتانا ہے کہ اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ لیگی ایم پی ایز کے مسائل کو دیکھیں گے مگر جب ذیشان ملک کو مسائل بتائے  گئے تو حل کروانے میں ناکام رہے کیوں کہ ان کے پاس عہدہ تو ہے لیکن اختیارات نہیں ہیں، حلقے کے عوام کو ہم نے جواب دینا ہے مگر حکومت روز  نئے پراجیکٹس اعلان کرتی ہے جب کہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔

ایم پی ایز کو شکایت ہے کہ پنجاب کی 16 رکنی کابینہ ہے وہ اسمبلی اجلاسوں میں آنا پسند نہیں کرتی جس کی وجہ سے ایم پی ایز نے بھی اجلاسوں میں شرکت کم کر دی ہے کیوں کہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہی ایوان کو اہمیت نہیں دیتی تو پھر سینیئر منسٹرز ہو یا منسٹرز وہ کیسے اس ایوان کو اہمیت دیں گے۔ لیگی ایم پی ایز نے بتایا کہ رانا ارشد کو چیف وہیب بنایا گیا ہے کہ وہ اراکین کی ایوان میں تعداد پوری کرے لیکن ایم پی ایز نے انہیں بتایا ہے کہ ہمارے بھی کچھ تحفظات ہیں وہ دور کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان حکومت وفاق سے نالاں کیوں؟

لیگی ایم پی ایز نے بتایا کہ جو تھوڑے بہت لوگ اسمبلی آتے ہیں وہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی وجہ سے آرہے ہیں۔ کیوں کہ انہوں نے سب کے لیے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔ تھوڑے بہت  کام اسپیکر آفس سے ہو جاتے ہیں مگر جو کام وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے ہونے چائیے وہ نہیں ہو رہے۔

ایک لیگی ایم پی اے نے بتایا کہ جب شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے انکے ساتھ وزیر قانون رانا ثناء اللہ تھے، شہباز شریف اگرچہ نہیں ملتے تھے لیکن رانا ثناء اللہ ان کی جگہ موجود ہوتے تھے اور طاقتور وزیر تھے، اراکین کے جو مسئلے مسائل ہوتے وہ حل کرتے تھے، شہباز شریف کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ بھی عموماً موجود ہوتے تھے جس سے اراکین کو کافی ریلیف مل جاتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے دور میں بھی راجہ بشارت وزیر قانون تھے اور وہ اسمبلی بیٹھتے تھے۔ ان کے دروازے بھی عوامی نمائندوں کے لیے  کھلے رہتے تھے لیکن اس بار طرز حکمرانی مختلف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال تو عوامی لوگوں کی بات ہی نہیں سنتے، اراکین کی جانب سے متعدد شکایات پرنسپل سیکریٹری کے حوالے سے لگائی گئی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کارکردگی سے مطمئن نہیں؟

لیگی ایم پی ایز نے بتایا کہ پی ایچ اے کے چیئرمین غزالی سلیم بٹ اپنے دفتر میں نہیں آتے کیوں کہ ان کے پاس صرف عہدہ ہے اختیارات نہیں۔ ان کا ڈی جی ہی ان کے کام نہیں کرتا، غزالی سلیم بٹ کئی بار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینیئر منسٹر مریم اورنگرزیب کو بتا چکے ہیں مگر کچھ نہیں ہوا۔

لیگی ایم پی ایز نے بتایا کہ صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گوچانی اپنے سیکریٹری سے کافی پریشان تھے تو انہوں نے سینیئر وزیر مریم اورنگرزیب اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو بتایا مگر ان کا مسئلہ حل نہ ہوا جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سیکریٹری معدنیات کو ہٹا دیا، اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو مضبوط بنایا ہے۔ اس کے چیئرمین سمیع اللہ خان ہیں، وہاں پر جو ایم پی اے اپنے استحقاق مجروح کے حوالے درخواست کرتا ہے تو استحقاق کمیٹی اس کو بلا کر باز پرس کرتی ہے۔

لیگی ایم پی ایز نے بتایا کہ بزرگ ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں اپنا گروپ بنا رکھا ہے جس کی قیادت سابق اسپیکر رانا محمد اقبال کرتے ہیں۔ رانا محمد اقبال بھی اپنے کاموں کے سلسلے میں اسپیکر آفس کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان کو نہیں سنا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی کیوں کہ نہیں ہو

پڑھیں:

نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 مئی 2025ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف محنت کرکے بجلی کے نرخ نیچے لارہے ہیں، بجلی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے اب بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔ جمعرات کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے کاشتکاروں بھائیوں کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،پاک فوج کے ہر افسر اورجوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رینجرز،پولیس،سول ڈیفنس،انتظامیہ اور تمام سرکاری اداروں کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ افواج پاکستان پر فخر ہے،قوم نے متحد ہو کر ملک کی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان ہے تو ہم ہیں،کاشتکار ہے،زمینیں ہیں اور خوشحالی ہے۔اللہ تعالی ملک کو تاقیامت سلام رکھے۔جب ملکی سلامتی کی بات ہو تو کوئی اختلاف اور تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔نفرت کی سیاست نے پاکستان کو کیا دیا؟نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگ شروع ہوئی تو لوگ کہتے تھے کہ یہ چھوٹا سا ملک ہے اور یہ سب آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔

اللہ تعالی نے مدد کی اوردشمن کو دھول چٹائی۔اللہ تعالی کی مدد،بدنیت اور نفرتیں پیدا کرنے والوں پر نہیں آتیں،سیاسی، عسکری قیادت عوام اور میڈیا نے جنگ کے دوران بھرپور ساتھ دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان بھائیوں،کاشتکاروں اور عوام کی طرف سے سیاسی اور فوجی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔یہ سرحدوں کی جنگ نہیں بلکہ نظریہ اور جذبوں کی جنگ تھی۔

جنگ میں فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو مضبوط اور طاقتور ملک تسلیم کیا جارہے۔ چین، ترکیہ اوروسط ایشیائی ممالک کا پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونا تاریخی فتح ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبنے کی پشین گوئی کرنے والے اب اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کی اکانومی معجزہ بن چکی ہے،40فیصد سے تقریبا صفر پر مہنگائی کا آنا معجزے سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے دورے کے دوران خاتون نے سبزیوں کے نرخ کم ہونے پر مبارکباد دی۔پنجاب میں جو پیاز 300 روپے کلو بکتا تھا، 50 روپے میں مل رہا ہے۔غریب کے لئے آٹے اور روٹی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے پیٹ بھر کر کھانا آسان ہوا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے سابقہ دور میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف محنت کرکے بجلی کے نرخ نیچے لارہے ہیں۔

بجلی کے نرخ کم ہونے کی وجہ سے اب بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پیسے بھیجنے سے روکا گیا تھا مگراللہ کی مدد سے ریکارڈزرمبادلہ آرہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مفت ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کیش سپورٹ پر مبارکباد دیتی ہوں،شور مچایا گیا کہ کسان رل گئے۔کسان بھائیوں سے دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے کسان تاریخی پیکج سے مستفید ہورہے ہیں۔کسان بھائیوں نے پراپیگنڈے پر کان نہیں دھرے اور میری اپیل پر گندم اگائی۔میں نے کہا کہ کاشتکار بھائی بے دھڑک گندم اگائیں،نقصان نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس کی بجائے کاشتکار کو ڈائریکٹ سبسڈی دے رہے ہیں۔روٹی اورآٹا سستا ہونے کی وجہ سے غریب کے لئے پیٹ بھرنا آسان ہو گیا ہے۔

چاہتی ہوں تمام وسائل کسان بھائیوں کے قدموں میں رکھ دیں لیکن توازن قائم کرنے کے لئے بعض سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو 5 ہزار فی ایکڑ سپورٹ پرائس دی جارہی ہے۔ بیج،کھاد اور پیسٹی سائز،ٹیوب ویل کے بجلی بل اور ڈیزل کا خرچ کم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کسان کو قرض نہ دو،واپس نہیں ملے گا۔

کسان کارڈ سے 85فیصد رقوم واپس ہو چکی ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پہلے محمد نواز شریف کی حکومت میں گرین ٹریکٹر ملے، اب بھی نواز شریف کی حکومت آئی ہے تو گرین ٹریکٹر مل رہے ہیں۔ گندم کی کاشت کے موسم میں بیج اور پیسٹی سائز مہنگی اور کھاد کی قلت ہو جاتی تھی۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سب کو مناسب قیمت پر وافر کھاد ملتی رہی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اس سال جلد بوائی کی وجہ سے کاٹن 30 سے 40فیصد زیادہ ہو گی اور پیداوار6 ملین گانٹھیں ہوں گی۔

کاشتکار بھائی کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، ہمارا دل آپ کے ساتھ ہے۔ اگلا آنے والا سال مزید بہتری اور خوشحالی لائے گا۔وزیراعلی مریم نوا شریف نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہر کاشتکار خوشحال ہو اور پاکستان زراعت کے شعبے میں سب سے آگے ہو۔رزق اللہ تعالی دیتا ہے لیکن زمین پر رزق اگانے کے لئے کاشتکار محنت کرتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی،سیکرٹری زراعت افتخار سہو اور پورے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو شاباش بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • آسان کاروبار فنانس و کاروبار کارڈ، وزیرِاعلیٰ پنجاب کی درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • معرکہ بنیان مرصوص قومی سلامتی کے لیے قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے، مریم نواز
  • پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز
  • بانی پی ٹی آئی کا بیان نہیں آیا، علیمہ نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا: عظمیٰ بخاری
  • نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا
  • پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجاب
  • نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی: مریم نواز
  • پاکستان کو فنیا کی سب سے بڑی قوت بنانا چاہتے : مریم نواز فیصل آباد میں میٹرو‘الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • نومئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی نے رافیل طیارے گرائے،مریم نواز