میدان جنگ سے سفارتی محاذ، شہباز اور عاصم نے کس طرح بھارت کو مات دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پاکستان کی دو فاتح شخصیات بن کر ابھرے ہیں، جنہوں نے بھارت کیخلاف حالیہ جنگ کے دوران غیر معمولی اتحاد اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ اس معاملے سے واقف ذرائع نے دی نیوز کے ساتھ بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف بحران کے دنوں میں مسلسل رابطے میں رہے اور ہر بڑے فیصلے کو پالیسی بنانے سے لے کر اس کے بروقت نفاذ تک دونوں میں ہم آہنگی رہی۔ فوجی، سفارتی اور سیاسی محاذوں پر دونوں کی پارٹنرشپ واضح نظر آئی۔ اقتدار کے ایوانوں میں جو کچھ ہو رہا تھا اس کے گواہ ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ دونوں شخصیات کے درمیان ہم آہنگی اور اعتماد پر مبنی تعلقات تھے، دونوں نے باہمی افہام و تفہیم، ایک دوسرے کے کردار اور اپنے ذمہ طے شدہ ذمہ داریوں کا احترام کیا اور اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھے، یہی وجہ تھی کہ پاکستان کیلئے نتائج شاندار رہے۔ ذریعے نے بتایا کہ ہم آہنگی کا عالم یہ تھا کہ ہمہ وقت (ہفتے کے 7؍ دن 24 گھنٹے) باہمی سطح پر معلومات کا تبادلہ ہو رہا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں شخصیات اور ان کی ٹیموں کے درمیان وسیع ترین مشاورت کا سلسلہ جاری تھا۔
انصار عباسی
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور انڈیا کی جنگ بندی سفارتی محاذ پر میری سب سے اہم کامیابی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کو سفارتی محاذ پر اپنی سب سے اہم کامیابی قرار دی ہے۔
فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فون اٹھایا اور دو نیوکلیئر طاقتوں کو ممکنہ تباہی سے پیچھے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں معمولی نہیں، وہ غصے میں تھے۔ دونوں ترکی بہ ترکی جواب دے رہے تھے اور معاملہ گہرا ہوتا جارہا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشیدگی کم کیے بغیر اگلا مرحلہ غالباً لفظ ‘این’ کا تھا۔ ان کا اشارہ نیوکلیئر جنگ کی طرف تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کو بتا دیا تھا جنگ نہ روکنے پر امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے تجارتی مراعات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہوں۔
امریکی صدر نے امن قائم ہونے پر انڈیا کے لیے امریکی برآمدات پر ٹیرف 100 فیصد کم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump ڈونلڈ ٹرمپ