دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ—فائل فوٹو
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔
واشنگٹن میں یوم تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے اثرات سے عالمی برادری بخوبی واقف ہے۔
رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، واقعاتی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے پہلگام کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا جا چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ ترجیح ہے: رضوان سعید شیخ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی نازک ہے، رضوان سعید عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخانہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران علاقائی تسلط کی دیرینہ خواہش کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ علاقائی تسلط پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 22 اپریل سے آج تک پاکستان کو وہ ثبوت نہیں دیے گئے جو ہم مانگ رہے ہیں، پہلگام واقعے کے فوراً بعد بھارتی قیادت اور ذرائع ابلاغ نے طبل جنگ بجانا شروع کر دیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بارہا سمجھانے کے باوجود بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور خواتین و بچوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا مسجدوں کو نشانہ بنائے جانے کا عمل حد درجہ اشتعال انگیز تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جارحیت کے سامنے افواج اور عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے، بھارتی قیادت ناصرف خود ناکام ہوئی بلکہ اس نے رافیل کو بھی فیل کروادیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ کہا کہ
پڑھیں:
میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔
View this post on Instagramطلحہ انجم نے اب اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی بیانیے کی تائید یا مخالفت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق فنکار کا کام تقسیم نہیں بلکہ لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے، اور یہی اصول وہ اپنے فن میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagramطلحہ کا کہنا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے فن کی کوئی سرحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جھنڈے کو لہرانے سے تنازعہ کھڑا ہوگا تو ہو جائے میں دوبارہ بھی ایسا کروں گا بغیر میڈیا کی پرواہ کیے، اردو ریپ ہمیشہ بے باک رہے گا۔
انہوں نے میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ وہ شور اور تنازعے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔