بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید؛ تعداد 6 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تین دنوں میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔
گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین نہتے نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ 13 مئی کو بھی ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیکر ماورائے عدالت قتل کیا تھا۔
انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں میں ملوث قابض بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام نے حال ہی میں بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جوابی کارروائی کی کھل کر حمایت کی تھی۔
قبل ازیں مودی سرکار کی جانب سے کرائے گئے الیکشن کے ڈھونگ کو بھی بہادر کشمیریوں نے مسترد کرتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج فوج کی
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔