کراچی:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ کے بھارتی جارحیت اور فوج کے حق میں بیان پر مداحوں نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ عثمان خواجہ اپنے بیٹ پر امن کا نشان لگانے پر پابندی کا شکار ہوا جبکہ جے شاہ بطور چیئرمین آئی سی سی بھارت اور پاکستان کی حالیہ کشیدگی پر بھارتی فوج کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں۔

بھارت کے وزیرداخلہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بااثر ترین وزیر امیت شاہ کے بیٹے اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے بھارتی فوج کے حق میں بیان پر ٹوئٹر صارفین نے دلیل دی کہ جب آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ نے 2023 میں اپنے بیٹ پر مشرق وسطیٰ میں امن کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘تمام انسان برابر ہیں’ اور اس پر آئی سی سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس بیان پر پابندی عائد کردی تھی۔

 

آئی سی سی کے چیئرمین اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے کھلے عام بھارتی فوج کی حمایت پر آئی سی سی کی پالیسی کے نفاذ پر سوالات کھرے ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی میلکم کون نے آئی سی سی کے دہرے معیار پر سب سے پہلے سوال اٹھایا اور ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں جے شاہ کی بھارتی فوج کی حمایت کے حوالے سے بھارتی ویب سائٹ کی خبر بھی پوسٹ کی۔

So @Uz_Khawaja is banned by the @ICC from putting a dove on his bat supporting peace in the Middle East but @ICC chairman Jay Shah, son of India’s home affairs minister, can openly support the Indian military during conflict.

Staggering hypocrisy!!! https://t.co/UDnniiNiwf

— Malcolm Conn (@malcolmconn) May 16, 2025

میلکم کون کی پوسٹ سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور آئی سی سی اور دنیائے کرکٹ میں ان کے وسیع اثر و رسوخ سے متعلق جے شاہ کے کردار پر نئی بحث چھڑ گئی۔

آسٹریلیا کے صحافی نے جے شاہ کے دہرے کردار پر کیے گئے سوال پر پوچھا کہ کیا جے شاہ نے آئی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے؟۔

Given that world cricket is now a subsidiary of the Indian government through the son of the Home Minister being chairman of the @ICC (Jay Shah) it will always be India first. Sad irony the @ICC chairman is willing to compromise cricket’s showpiece event — https://t.co/XFEcheNRR0

— Malcolm Conn (@malcolmconn) May 15, 2025

ناقدین نے نشان دہی کی کہ عثمان خواجہ کا پرامن پیغام سیاسی قرار پایا تھا اور اس کے مقبالے میں جے شاہ کے فوج سے متعلق بیان پر خاموشی چھائی ہوئی اور اس معاملے پر آئی سی سی کی مزید اسکروٹنی کا مطالبہ کیا گیا۔

How can Jay Shah, the ICC Chairman who stopped Usman Khawaja for supporting Palestine ????????, Pays tribute to Indian ???????? Armed Forces?

Pure Hypocrisy pic.twitter.com/w8fTNKUSrp

— ٰImran Siddique (@imransiddique89) May 16, 2025

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ آئی سی سی میدان میں سیاسی پیغامات کے خلاف سختی سے عمل کر رہی ہے لیکن اس کے اس قواعد دہرے معیار پر نافذ ہوتے ہیں۔

@ICC comment on this? Sports authorities must stay neutral and irrelevant from such racism. This is not a platform of an individual to act/support their country’s armed forces on personal level and sabotage the shared stage of sports under nationalism.

— Aqeel Sadiq (@Aqeelhany) May 16, 2025

ناقدین نے کہا کہ جے شاہ کی بحثیت بھارت کے وزیرداخلہ کے بیٹے اور بھارتی کرکٹ میں اثر رسوخ کی وجہ ہی آئی سی سی کو اسکروٹنی کے لیے کافی ہے۔

Who is going to stop Jay Shah? He is chairman of ICC and have special inclination towards India.

Having Jay Shah on this position would always cause conflict of interest for many stakeholders.

It is pertinent that all boards including #PakistanCricket board should demand his…

— USMAN|TheExplicitAnalyst| (@engrmub) May 16, 2025

آئی سی سی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے معیار کی وضاحت کرے اور اس کا نفاذ بلاتفریق ہونا چاہیے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے اس تنازع پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کی آئی سی سی کے جے شاہ کے کی حمایت اور اس

پڑھیں:

شجاعت یہ ہے انسان رنج و غم کا سامنا کرے ‘شہنشاہ نقوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہاہے کہ شجاعت یہ ہے کہ انسان سختیوں اور خطرات سے ٹکرانے میں دلیر اور ثابت قدم ہو اس لفظ کا استعمال زیادہ تر مبارزے لڑائی اور جہاد کے مسائل میں ہوتا ہے دشمن سے ٹکرانے اور پیچھے نہ ہٹنے میں شجاعت سمجھی جاتی ہے یہ دل کی طاقت،ارادے کی مضبوطی اور روحانی قوت ہے جو انسان کو حق بات کہنے سے نہیں روکنے دیتی یہاں تک کہ اگر ظالم و جابر کے سامنے بھی ہو اسی طرح جب مقابلہ اور جنگ کی نوبت آجائے تو انسان قربانی اور جانثاری سے نہ گھبرائے اکثر لوگ ڈر جاتے ہیں مگر شجاعت یہ ہے کہ انسان خواہ رنج و غم کا سامنا کرے مگر میدان میں موجود ہو خوفزدہ نہ ہو خود کو نہ کھو بیٹھے اور مشکلات کے باوجود حق اور درست بات کو اختیار کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مس انڈونیشیا 2025: اسرائیل کی حمایت پر میرنس کوگویا مقابلے سے خارج
  • ایمازون سربراہ کی شادی: شہر بھر میں احتجاج اور دلہن کے لباس پر شدید تنقید کیوں؟
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا
  • شدید تنقید کے بعد بھی ماہرہ خان اپنی اصل عمر راز کیوں نہیں رکھتیں؟ انٹرویو وائرل
  • فریال محمود بولڈ لباس میں ڈانس ویڈیو کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں
  • شجاعت یہ ہے انسان رنج و غم کا سامنا کرے ‘شہنشاہ نقوی
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشتگرد ہلاک
  • ایشیا کپ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آگیا
  • حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں