2025-07-01@20:34:09 GMT
تلاش کی گنتی: 6290
«جے شاہ کے»:
بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع...
پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ناقدین کی تنقید پر جواب دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ عمر سے متعلق ایک تبصرہ انہیں بےحد بُرا لگا اور والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جو کہ انہوں نے مسترد کردیا۔ ماہرہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا کبھی کوئی راز نہیں رکھا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی۔ A post common by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) اداکارہ نے کہا...
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کےلیے ڈرون حاصل کر لیا۔سرکاری حکام کے مطابق سیلابی صورتِ حال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کےلیے ڈرون استعمال ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال میں رسپانس ٹائم تیز تر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، جس دوران غزہ اور ایران کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے غزہ میں جلد جنگ بندی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے اس حوالے سے اہم اور نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ فلوریڈا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی سے متعلق کوئی...

امام حسینؑ نے اپنے عزیز ترین رفقاء اور اہلِ بیت کو قربان کر دیا مگر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، علامہ شہنشاہ نقوی
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان نے کہا کہ اصلاح صرف تنقید کا نام نہیں بلکہ اس کے لیے قربانی، بصیرت اور عمل درکار ہوتا ہے، امام حسینؑ نے مدینہ سے مکہ اور پھر مکہ سے کوفہ اور آخر کار کربلا تک کا سفر اسی مقصد کے لیے طے کیا کہ لوگوں کو سچائی کا شعور دیا جائے اور ظالم نظام کے خلاف بیداری پیدا کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ جو معاشرہ دینی اصولوں سے دور ہو جائے اس کے جسم میں فساد جڑ پکڑ لیتا ہے، انسانی تعلقات، سماجی روابط اور حاکم و ملت کے درمیان تعلقات صراطِ مستقیم سے منحرف ہو جاتے...
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں شہری کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچی اور مقدمہ اندراج کا مطالبہ کیا۔ ایف آئی آر درج نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور گیٹ زبردستی کھول کر اندر گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی گلشن احمد اقبال تھانے پہنچے اور خواجہ سراؤں سے مذاکرات کیے جس کےبعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی کے مطابق ایک خواجہ سرا کا علاقے میں کسی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں حماس کی شکست کے حق میں ہوں لیکن جتنا ہم ان کے خلاف آپریشن کو تیز کریں گے اتنا ہی ہم یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔جنرل زامیر نے بتایا کہ فوج غزہ میں اپنے مقرر کردہ ہدف 75 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) جسٹس سرفراز ڈوگر آئینی اور قانونی طور مستقل چیف جسٹس کے منصب کیلئے متفقہ طور پر کامیاب ہوگئے جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی فیصلے کی روشنی میں تمام ابہام دور کردئیے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو بھاری اکثریت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے لئے نامزد کردیا گیا جبکہ پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کیلئے بھی ناموں کی منظوری دے دی گئی ۔۔ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ کا اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض سامنے آیا انہوں نے26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا لیکن جوڈیشل کمیشن ممبران نے اکثریت کی بنیاد پر انکی تجویز مسترد کردی چیئرمین جوڈیشل کمیشن...
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حماس کی شکست کے حق میں ہوں لیکن جتنا ہم ان کے خلاف آپریشن کو تیز کریں گے اتنا ہی ہم یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔ جنرل زامیر نے بتایا کہ فوج غزہ میں اپنے مقرر کردہ ہدف 75 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل...

عمران خان کو مائنس کیا جارہا ہے، علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ کے باہر بیٹھ جائیں، علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وہ ایم پی ایز کو لے کر اڈیالہ جیل آئیں گے، اس لیے ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب اراکین اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں گے تو اس کا اثر پڑےگا، عمران خان نے تو کہا ہے کہ عدالتوں میں جائیں اور اسمبلیوں میں قراردادیں پیش کریں۔...
کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ جو اس سال یکم فروری سے بہت سارے تنازعات کا شکار رہا ہے بالآخر طے ہو گیا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بظاہر حکومتی اتحاد کو ایک کامیابی ملی ہے۔ امروز جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت کو اختیار دیا جس کی رو سے صدرِ مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تعیّنات بھی کیا۔ 28 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے آئینی بینچ کے...
شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کا قیادت کوکھلا خط ، حکومت سے مذاکرات کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنماوں نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلے خط میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دیدی اور حکومت سے مذاکرات کو بانی چیئرمین سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد،، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔خط میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہر سطح...

محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی
محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے درمیان ایک تعاون کی ایک یادداشت طے پا گئی ہے جس کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص کسانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ طبقات تک بروقت اور قابلِ فہم موسمی معلومات پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں نے باضابطہ طور پر ایک تعاون نامے پر دستخط کیے۔یاد داشت کے تحت دونوں ادارے مقامی سطح پر موسم کی درست پیش گوئیوں، موسمی صورتحال جاننے کے لیے خودکار آلات کی تنصیب اور موسمیاتی اعدادو شمار کے موثر استعمال...

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار بہت اہم ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب سے خطاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکنڈ آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈز 2025 کی تقریب میں گورنر پنجاب نے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کے ہمراہ فری لانسرز کو ایوارڈز دیئے جس کا مقصد گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،جو ملک کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ، مدثر نعیم چوہدری ، کنوینر، سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی انفراسٹرکچر اینڈ ٹریننگ روانڈا کے لیے پاکستان...
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنماؤں نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلے خط میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی اور حکومت سے مزاکرات کو بانی چئیرمین سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔ خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد،، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مزاکرات ہیں، مزاکرات ہر سطح پر ہونے ضروری ہیں، سیاسی سطح پر بھی مزاکرات ضروری ہیں اور مقدرہ کی سطح پر بھی مزاکرات ضروری ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ مزاکرات...
چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحیی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور...
ایامِ محرم میں عوام کے تحفظ اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرم کی روک تھام کے لیے کرم پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے کالے شیشے، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں، پولیس لائٹس کا ناجائز استعمال اور مشتبہ افراد کی جامہ تلاشی جیسے اقدامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے اہم اور حساس مقامات پر سخت چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ ناکہ بندیاں کی گئیں۔ ایامِ محرم میں عوام کے تحفظ اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرم کی روک تھام کے لیے کرم پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے کالے شیشے، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں، پولیس لائٹس کا ناجائز...
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا نصف سالہ تبادلہ آج سفارتی ذرائع کے ذریعے عمل میں آیا۔ یہ تبادلہ 2008 کے دوطرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کو اپنی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو 246 بھارتی یا بھارتی سمجھے جانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔ اسی دوران، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو 463 پاکستانی یا پاکستانی سمجھے جانے والے قیدیوں...
سعودی عرب میں مقیم معذور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پاکستانی سفارتخانے اور سعودی ادارے چلڈرن ود ڈس ایبلٹز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے مطابق پاکستانی بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم معذور بچوں کے درینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کی جانب سے چلڈرن ود ڈس ایبلٹز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے مطابق چلڈرن ود ڈس ایبلٹز ایسوسی ایشن سعودی...
کراچی: شہر قائد میں بارش سے قبل اور بعد میں سڑکوں کی تباہ حالی سے ہر شہری پریشان ہے، دوسری جانب سوئی سدرن نے کھودی گئی سڑکوں کی اربوں روپے ادائیگی کی تصدیق بھی کردی ہے۔ کراچی میں بارشوں کے بعد سڑکوں کی تباہ حال صورتحال اور شدید عوامی دباؤ پر ایس ایس جی سی کی انتظامیہ جاگ گئی اور اربوں روپے کی مالیت کی ادائیگیوں سے متعلق آفیشل ڈیٹا جاری کردیا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق جولائی 2024ء سے جون2025ء تک روڈ کٹنگ اور سڑکوں کی مرمت کے لیے کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 11ارب 9کروڑ کی ادائیگی کی گئی۔ سب سے زیادہ ادائیگی ٹی ایم سی نارتھ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )ایرانی ہیکرزگروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں سال 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اس گروپ نے کچھ ای میلز میڈیا کو جاری کیئے تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ”رابرٹ“ کے نام سے جانے والے ان ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس وائٹ ہاﺅس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کی وکیل لنڈسے ہیلیگن، مشیر راجر اسٹون، اور سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی ای میلز پر مشتمل تقریباً 100 گیگا بائٹس کا ڈیٹا موجود ہے.(جاری ہے) رابرٹ نے اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کے امکان کا ذکر کیا تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اگر آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو صبح کے وقت ناشتہ کے ساتھ ایک گلاس دودھ پینا آپ کے لیے ایک مؤثر اور آسان نسخہ ثابت ہو سکتا ہے، ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے اس قدیم روایت کو سائنسی بنیادوں پر درست ثابت کر دیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتہ کے دوران دودھ پینے کی عادت خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر اُس وقت جب یہ دودھ کسی اناج یا غذائیت سے بھرپور ناشتے کے ساتھ لیا جائے، جیسے کارن فلیکس یا انڈے کے ساتھ۔ماہرین کے مطابق دودھ میں موجود کیسین نامی پروٹین جسم کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ...
کراچی: آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے معطل کیے جانے کا امکان ہے۔ ایک برس قبل جولائی میں ہی گورننس میں بہتری کے لیے 12 ماہ کا دیا گیا نوٹس ختم ہو رہا ہے۔ نوٹس میں امریکی باڈی کو اندورنی نظام میں بہتری، معاملات میں شفافیت، آپریشنل مینجمنٹ اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس مقصد کے لیے تشکیل شدہ نارملائزیشن کمیٹی کو یوایس اے کرکٹ میں استحکام کا ٹاسک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 ماہ میں معمولی بہتری آئی جس سے آئی سی سی مطمئن نہیں، امریکی کرکٹ بورڈ کو معطل کیا جا سکتا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے نواحی اضلاع میں آج علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے دکھائی دیے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز لاہور کے جنوب مغربی علاقے میں 14 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے نہ صرف لاہور بلکہ قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی اور گوجرانوالہ جیسے قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں اضطراب کی فضا طاری رہی اور لوگ کافی دیر...
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور ”ایمی ایوارڈ“ یافتہ صحافی لورین سانچز کی حالیہ شادی نے جہاں عالمی میڈیا، فیشن انڈسٹری اور شوبز حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہیں اطالوی شہر وینس میں مقامی سطح پر یہ تقریب احتجاج، تنقید اور سماجی مباحثے کا باعث بن گئی۔ شادی کی یہ تقریب، جس پر مبینہ طور پر 50 ملین ڈالر خرچ کیے گئے، نہ صرف اپنے شاہانہ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی بلکہ وینس کے مقامی باشندوں کے احتجاج کی وجہ سے بھی عالمی توجہ حاصل کر گئی، جنہوں نے اسے شہر کے استحصال سے تعبیر کیا۔ شادی کی تقریب بلاشبہ ایک ”خوابناک شاہکار“ تھی، مگر...
کاجول نے اجے دیوگن کے شاہ رخ خان کے ساتھ اُن کے تعلق پر ردعمل دیتے ہوئے اجے دیوگن کے حسد سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ شاہ رخ خان اور کاجول طویل عرصے سے بالی ووڈ کے سب سے مشہور آن-اسکرین جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ چاہے وہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی لازوال محبت ہو یا ’مائی نیم اِز خان‘ کی جذباتی گہرائی ان دونوں کی فلموں نے نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’دل والے‘ جیسے ہٹ فلموں میں ان کی فطری کیمسٹری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ لیکن کئی سالوں سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ اجے دیوگن اور شاہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کرتا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی بدستور مؤثر اور فعال ہے اور بھارت کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو یہاں جاری بیان نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسکی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ...
اپنے ایک مشترکہ بیان میں جی 7 وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں ایران...

بھارت مرضی مسلط نہیں کرسکتا : اسحاق ڈار: مودی کے دن گنے جاچکے : خواجہ آصف : ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند: دفتر خارجہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی پالیسیاں بدلے پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )گولارچی کے قصبہ کھورواہ میں راہمون برادری کا اہم مشاورت ، پولیس افسران کے خلاف مخالفین کی پشت پناہی کرنے کے الزامات، راہموں برادری کے چار بے گناہ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق راہموں برادری کے قتل ہونے والے چار نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی پولیس کی جانب سے پشت پناہی کرنے اور کیس کی تفتیش میں رکاوٹیں ڈالنے پر غور فکر اور اجتماعی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے قصبہ کھورواہ کے گاؤں ملک اللہ بچایو میں راہمون برادری کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں برادری سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ سوشل میڈیا پر معروف ہونے والے محنتی بچے احمد کو چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی۔ بلکہ مسکن چورنگی کے قریب اسٹوڈنٹ فوڈ اسٹریٹ میں کاروبار کے لیے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ احمد جیسے باہمت نوجوانوں کی سہولت کے لیے ہی فوڈ اسٹریٹ کا تصور متعارف کرایا گیا تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ روزگار میں بھی شریک ہو سکیں۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر...
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ بھارت کی دیرینہ خواہش ہی نہیں بلکہ اس کے قومی اہداف کا حصہ رہا ہے۔ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بھارت ا س معاہدے کے ساتھ وہی رویہ اپنا رہا ہے جو وہ اقوام متحدہ کے ایوانوں اور فائلوں میں موجود مسئلہ کشمیر کے ساتھ اپنائے ہوئے ہے، بھارت طاقت اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ اپنے مسائل کو یک طرفہ طور پر اپنے انداز سے اور اپنے نکتہ نظر کے تحت حل کرنے کی راہ پر چل رہا ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی مسلمہ مسئلہ تھا مگر بھارت نے اس کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرنے والے بین الاقوامی فیصلوں اور زمینی حقیقتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ 27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور بھارت کو اس پر یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری...
کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کثیرالفریقی نظام کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں 4 ٹریلین ڈالر کی کمی کو پورا کریں۔انہوں نے مالیات برائے ترقی کے موضوع پر سپین کے شہر سیویل میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک اور عالمی اداروں کے مابین اعتماد کمزور پڑ رہا ہے۔ دنیا کو شدید عدم مساوات، موسمیاتی ابتری اور بڑھتی ہوئی جنگوں کا سامنا ہے اور یہ سنگین مسائل انسانی ترقی...
مولانا آصف خان مدنی نے کہا کہ ایران کے جوابی حملوں نے اسرائیل کی مشہور دفاعی ڈھال آئرن ڈوم کو ناکارہ بنا دیا اور تل ابیب سمیت کئی شہر تباہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلور کے فریڈم پارک میں آج ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں شہریوں نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ یہ احتجاج بائیں بازو کی کئی سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں "دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا" جیسے نعروں کی گونج سنائی دی۔ اس مظاہرے میں طلباء، نوجوانوں، مزدوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیل کے جاری فضائی حملوں اور بڑے پیمانے پر عام...
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی کی بلدیاتی حکومت پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی حکومت ملنے کے بعد شہر میں عملی کام شروع ہوا، پوچھتی ہوں اپنے دور حکومت میں بارش پر شہر بند کرنے والے آج کس منہ سے بات کر رہے ہیں؟ رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے بھارت کی یکطرفہ کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے منصفانہ اور مؤثر کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مؤثر اور فعال ہے۔بیان...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائڈرو الیکٹرک منصوبوں پر کیسز کو ضمنی ایوارڈ کے تحت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جون کو جاری کردہ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ ان تنازعات کو بروقت، منصفانہ اور مؤثر انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارت کے اُس یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کے تناظر میں آیا ہے جس میں اُس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت کی تبدیلی سے متعلق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت دو نمبری کررہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا۔ خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما جماعت...
اسلام آباد: پاکستان نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں کے تنازعے پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا پاکستان خیرمقدم کرتا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور عدالت ان تنازعات کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کے غیر قانونی...
پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد مظہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس دوران مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہوں میں پنشنز میں 70 فیصد...
بلوچستان کے ضلع ژوب اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز ژوب سے 40کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے افسروں کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلےکیے گئے ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت کی ، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، ٹریفک افسروں کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کردی انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ نے نام نہاد "ابراہم معاہدوں" میں توسیع پر مبنی صیہونی رژیم کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں صیہونی رژیم کے قبضے میں باقی رہینگی! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے اپنے ایک نئے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم، "ہمسایہ ممالک" کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے "ابراہم معاہدوں" کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ جدعون ساعر نے کہا کہ ہم شام و لبنان کو بھی "دوستانہ معاہدوں" شامل کرنے کے لئے ابراہم معاہدے کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی وزیر خارجہ نے مقبوضہ شامی علاقے "گولان" کے بارے سخت لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل، گولان...
روس کی جاپان کے سمندر میں بحری مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں روس نے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، یوکرینی ایف 16 جہاز تباہ، پائلٹ بھی ہلاک روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی اے ایس نے بتایا کہ روس نے جاپان کے سمندر میں بحری مشقوں کے دوران کروز میزائلوں سے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، مشقوں میں روس کے پیسفک فلیٹ کی جنگی کشتیاں اور ساحلی میزائل سسٹمز شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دشمن جہازوں کی فرضی موجودگی کو ہدف بنایا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے دوران...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ میگوئیوں کا مرکز بن گئی ہیں، لیکن اس بار ان کے بولڈ انداز کے بجائے ان کی ذاتی زندگی کے ایک نئے پہلو نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں علیزے کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس نے فینز کے درمیان تجسس کی لہر دوڑا دی۔ ایک اسٹوری میں علیزے کو اپنے اس ’مسٹری مین‘ کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھایا گیا، جس کے ساتھ انہوں نے دو نیلے دل کے ایموجیز بھی شامل کیے تھے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی شخص علیزے کے لیے کھانا پیش کرتا نظر آیا۔ صورتحال...
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس سال مزید بہتر اور مربوط انداز میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ انجمن اراکین، مشران قوم، اور مرکزی عزاداری کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں موجودہ انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر...
— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے بند ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کرتارپور راہداری آج بھی بند شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں ہفتے کے روز ہونے والے خودکش حملے اور افغانستان کی سرحد سے متصل صوبے میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد غلام خان بارڈر کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور سرحد کو غیر متعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش سے اطراف کے تاجروں کو شدید مالی نقصانات اس خودکش حملے میں کم از کم چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ متعدد سویلین اور سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ عبوری...
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ ایران پر "فتح" غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے "مواقع" فراہم کر رہی ہے۔نیتن یاہو نے اتوار کی شام اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ میں آپ کے سامنے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں، جیسا کہ آپ شاید جانتے ہیں کہ ہماری فتح کے بعد اب کئی مواقع دستیاب ہیں۔ سب سے پہلے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کے مسئلے کو بھی حل کرنا ہے۔ حماس پر قابو پانا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان دونوں کاموں کو انجام دیں گے۔ نیتن یاہو نےیہ بات داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے حکام اور ملازمین سے خطاب کے...
انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیوکمار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ بھارتی ویب سائٹ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیوکمار نے ایک سیمینار کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے اس لیے مارے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے فوج کو پاکستانی فوجی اہداف پر حملے سے روک دیا تھا۔ اگرچہ کیپٹن شیوکمار نے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ “ہم نے کچھ طیارے ضرور کھوئے ہیں۔” دوسری جانب انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے اس بیان کو “سیاق و سباق سے ہٹ کر” قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔...
وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔ یہ اسماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ یہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان، سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر کے ساتھ پس پردہ رابطے ہورہے ہیں تو مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی کوئی کوششیں ہورہی ہیں۔ مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے سلسلے میں ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون چل رہا ہے۔ اس میں مسائل آتے ہیں اور وہ حل بھی ہوجاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ 2 سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان میں اختلاف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اگر ’ ووٹ کو عزت دو ‘ کے اپنے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ہے،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس کی سب ڈویڑنز کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مددگار اور ایگلز موٹرسائیکلز نے شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس سے کیا گیا جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، کھپرو چوک، مہاجر کالونی چوک، ہیرآباد، چاکی پاڑہ، مدینہ مسجد چوک، مارکیٹ چوک، پوسٹ آفس چوک، سول اسپتال روڈ، سولجر پھاٹک، چاندنی چوک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، جرواری شاخ اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈکواٹر پر اختتام پزیر ہوا اس...
یہ اسماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔ یہ اسماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران پرامن رویہ اپنائے اور امریکا کے ساتھ تعاون کرے تو وہ اس پر عائد پابندیاں ہٹا سکتے ہیں۔ فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر وہ پرامن ہو سکتے ہیں، اور اگر وہ ہمارے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں، تو وہ انہیں مزید نقصان نہیں پہنچائیں گے، پابندیوں میں نرمی ‘ایران پر بہت فرق ڈالے گی’۔ انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے پہلے افزودہ یورینیم کو نکال دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا، مہینوں میں دوبارہ سرگرمی شروع ہوسکتی...
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ہمیں نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو عمل کریں گے۔دوسری جانب وزارتِ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے الیکٹرک صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کراچی سے پشاور تک کام کرے گی، جس کا فائدہ عام صارف کو پہنچے گا۔ ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاور اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وزیرِ...
انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے...

فلسطین کے حق میں احتجاج پر پولیس کا وحشیانہ تشدد، آسٹریلوی اسلحہ کمپنی کیخلاف مظاہرے میں 5 افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین کا ہدف SEC Plating نامی کمپنی تھی، جو اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزہ جات کی تیاری میں شامل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرے کے دوران 35 سالہ خاتون ہنّا تھامس، جو ماضی میں گرین پارٹی کی امیدوار رہ چکی ہیں، پولیس کی گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر بینک ساؤن اسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں تھامس کو خون میں لت پت اور ایک آنکھ...
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ اگر جماعت اسلامی کے امیر کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسی شد و مد سے آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل آ گیا۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم...
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اسلام آباد کے جراتمندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جرات مند موقف اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،’ ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جارحیت کے دوران امریکی صدر...
پروف آف ریزیڈنس ( پی او آر ) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ چھ ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایسے کئی افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور...
ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیجوہری نگران ادارے(آئی اے ای اے )کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کو ایران میں داخل ہونے اور آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات پر نگرانی کے لیے کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انادولو ایجنسی نے ایرانی قومی خبر رساں ایجنسی...
لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران گرنے والے بل بورڈ کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی بارشوں کے دوران شیرا کورٹ بند روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا شخص بل بورڈ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بل بورڈ بائیک سوار فیملی پر گرنے سے بائیک سوار جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے، متوفی کی شناخت 45 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں بائیک سوار کی اہلیہ جمیلہ اور اسکا بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو رضاکاروں نے بتایا کہ شاہد اپنی...
تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبد الرحمان موسوی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فو ج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں جنگ کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ ترین افسران اور سینئر جوہری سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں امریکا نے بھی فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی،ڈی سی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، عوامی مقامات پر تین سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور تمام داخلی خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کیلئے کرفیو...
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ‘‘را‘‘ میں تبدیلی کرتے ہوئے راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر نیا سربراہ منتخب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق راوی سنہا کو ’’را‘‘ کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ’’را‘‘ کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور مودی حکومت ’’را‘‘ کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ پراگ جین کا ماضی پاکستان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے...
وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔ یہ فیچر بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک ٹھوس اصلاح ہے، جو صارفین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بناتی...
چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جو اگر درست ثابت ہوتا ہے تو ان کے 12 سالہ دورِ صدارت میں پہلی بار ہوگا کہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونیوالے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق، شی جن پنگ کی جگہ چینی وزیرِ اعظم اور ان کے قریبی ساتھی لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے، جو 6 اور 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوگا۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی کے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق بعض معلومات اسرائیلی حکومت سے حاصل شدہ دستاویزات میں شامل تھیں۔ نائب اسپیکر کا کہنا تھا کہ اب آئی اے ای اے کو ان تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رافیل گروسی کے ممکنہ دورے کو غیر ضروری اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ...
ادھر فلسطینی اسلامی تحریک حماس نے نہایت واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر مبنی ایک متوازن معاہدے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ غزہ میں جاری نسل کشی ختم کی جائے، محاصرہ مکمل طور پر اٹھایا جائے، اور تمام فلسطینی اسیران کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلئے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج ان اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے کیا گیا جنہیں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ میں قید کر رکھا ہے۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق ان مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مظاہرین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 بلین ڈالر تک پہنچانے کے وعدے کو پورا کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا نے جمعے کو مجموعی طور پر 1.6 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ رقم کل تک جو موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے، جاری کی جائے گی۔...
چین کے ایک 29 سالہ نوجوان کے جسم سے 15 سینٹی میٹر لمبا چمچ 6 ماہ بعد اس وقت برآمد ہوا جب وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ چمچ اس نے نشے کی حالت میں تھائی لینڈ میں حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا نوجوان کی شناخت ’یان‘ کے نام سے کی گئی ہے، جو رواں سال جون میں شنگھائی کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اُسے شبہ تھا کہ کھانے کے دوران اس نے پلاسٹک نگل لیا ہے۔ تاہم اسکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی آنت کے ابتدائی حصے (ڈوڈینم) میں ایک سیرامک چمچ پھنسا...
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ Post Views: 4
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کت مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 مقامی افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے کے بعد علاقے میں امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نقصان کے اندازے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) اروڑ یونیورسٹی سکھر نے یونیورسٹی کی بابت پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی پرزور تردید کرتے گمراہ کن قرار دیا ھے، اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن و ہیریٹیج، سکھر کے ڈپٹی رجسٹرار سید شائق علی موسوی کیجانب سے جاری کردہ ایک وضاحت نامے میں کہا گیا ھے کہ طفیل شیخ، مالک/نمائندہ ایم/ایس ظفر انٹرپرائزز (جو پہلے آرور یونیورسٹی سکھر کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھتے تھے) کیجانب سے پھیلائے جانے والے دعوے گمراہ کن ھیں، آرور یونیورسٹی سکھر، جو کہ سکھر کی ایک معزز و ترقی یافتہ تعلیمی ادارہ ہے، کی ساکھ کو بدنام کرنے الزام تراشی کا راستہ اختیار کیا گیا ھے، ہم واضح طور پر بیان کرتے ہیں کہ آرور یونیورسٹی سکھر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے‘ ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایرانیوں کی پیچیدگی اور استقامت دنیا بھر میں ہماری عظیم الشان قالینوں کے ذریعے جانی جاتی ہے، جو محنت اور صبر سے تیار کی جاتی ہیں، لیکن بطور قوم ہمارا مؤقف بہت سادہ اور صاف ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں، اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں...
چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...