شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز
نجی نیوز چینل کے پروگرام میزبان شاہ زیب خانزادہ کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ ایک شاپنگ مال میں ہراساں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ایک شخص شاہ زیب خانزادہ کو شاپنگ مال میں ہراساں کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
Shahzeb Khanzada faces public humiliation.
ویڈیو میں اس شخص کی جانب سے کہا گیا کہ شاہ زیب خانزادہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جو بھی حقائق پیش کیے، ان پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں اور انہوں نے اس شخص کے لگائے گئے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا، بلکہ انتہا ئی تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ویڈیو میں الزامات کی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے خانزادہ کے سیاسی پروگرام کا پرانا کلپ شیئر کیا، جس میں صحافی بشریٰ بی بی کے عدت کیس پر بات کر رہے تھے، یہ کیس بشریٰ بی بی کی عدت کے دوران ان کی شادی سے متعلق تھا۔
شہباز گل نے کہا کہ شاہ زیب خانزادہ نے یہ گندگی کی تھی اور اگر میڈیا نے اس کی مذمت کی ہوتی تو صورتحال اس حد تک نہ پہنچتی، جس کا اشارہ صحافی کے ساتھ ہونے والے ہراسانی کی جانب تھا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واقعے کی مذمت کی اور جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ صحافیوں اور انکے بچوں کے نام اور اڈریس لکھتے ہیں، پھر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں کہ اِس کو مار دو، جیسے مزمل صاحب کے گھر کے اندر چھلانگ مار کے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہزیب خانزادہ کے ساتھ جو ہوا، انتہائی قابل مزمت ہے ،ریاست کی جانب سے شاہزیب صاحب کو یقین دلواتا ہوں کہ ہم ٹریس کریں گے کہ وہ کون آدمی تھا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فیملی کے ساتھ جا رہا ہو اور ہراسمنٹ کی جائے۔
اپنی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے واقعے ویڈیو شیئر کی اور اس کی مذمت کی
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعہ پی ٹی آئی میں عمران خان کی پیدا کردہ ہجوم ذہنیت کی ایک اور گندی یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہجوم شائستگی، وقار یا بنیادی انسانیت سے ناواقف ہے اور ان کا وجود صرف تصادم، افراتفری اور دھونس پر مبنی ہے، یہ سیاست نہیں، بلکہ بربریت کا بہانہ ہے۔
بعدازاں شاہ زیب خانزادہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے ان پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔
شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ شہباز گل جس وقت وزیر تھے اس وقت بھی ان کے کئی جھوٹ پکڑے گئے تھے اور وہ اب بھی جھوٹ بول رہے ہیں، ناقدین حقیقت کی پرواہ نہیں کرتے، چاہے وہ عمران خان کے حق میں ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش کی عدالت نے حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیدیا سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب... مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج، پیپلزپارٹی کا 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب ہوگا، سعد رفیق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہ زیب خانزادہ کو کے ہمراہ
پڑھیں:
پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
پشاور:تھانہ تہکال پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتارکر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دو عدد گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ 894 مورخہ 14 نومبر 2025 جرم 341.506(2).15AA.3/4AF تھانہ تہکال میں درج کرلیا اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔