عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت کے فرقہ وارانہ ایجنڈے نے جنوبی ایشیاء کے امن کو یرغمال بنا رکھا ہے اور کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ حریت کانفرنس نے واضح کیا کہ خطے میں امن اور سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیریوں کے حقیقی فورم حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں اور خطے کے بہترین مفاد کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کے بنیادی مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کریں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند، حریت قیادت سمیت تمام سیاسی نظربندوں کو رہا کرے اور علاقے سے فوجی انخلا کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان او حقیقی کشمیری قیادت سے بات چیت کا آغاز کرے۔ دریں اثنا پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور اس کی آڑ میں پاکستان پر بھارتی جارحیت اور بچوں سمیت بیگناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے پسے ہوئے لوگوں نے بھی بھرپور آواز اٹھائی ہے اور بی جے پی، آر ایس ایس کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔ مقبوضہ علاقے کے رہائشیوں نے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کیے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپنی بات چیت کے دوران اور سوشل میڈیا پر اپنی آراء کے ذریعے مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کی جارحانہ اور پاکستان مخالف سیاست کو بے نقاب کیا۔

مودی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ علاقے میں جبر و ستم کی انتہا کی اور بے انتہا ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے لوگوں کو خاموش رہنے پر مجبور کیا۔ مودی حکومت بندوق کی نوک پر قائم کیجانے والی خاموشی کو امن کا نام دے رہی ہے۔ تاہم پہلگام ڈرامے پر لوگوں نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے بھارتی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کا بھی پول کھول دیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حریت کانفرنس کے ذریعے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا