یومِ تشکر: وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یومِ تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
دونوں سربراہان نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر کے لیے دعا کی، وزیرِ اعظم نے اس موقع پر شہید عثمان یوسف کی فرض شناسی، بہادری اور جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر نئی تاریخ رقم کی۔
یاد رہے کہ 7 اور 8 مئی کی شب بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران پاک فضائیہ کے افسر عثمان یوسف جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عثمان یوسف
پڑھیں:
پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں
ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔
وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔
کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض سمجھتے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔