اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

صدر مملکت نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی  درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

لاہور ہائیکورٹ کاپنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کے بچاؤ کیلئے مراسلہ جاری کرنے کا حکم 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صدر مملکت شہید کے

پڑھیں:

یوسف رضا گیلانی کا بارشوں اورکلاؤڈ برسٹ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد اور باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے سانحات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قدرتی آفات ایک کڑی آزمائش ہوتی ہیں اور ایسے مواقع پر ہمیں بطور قوم یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، متعلقہ اداروں اور ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے، زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں بسنے والے بھائی بہنوں کی امداد کے لیے دل کھول کر تعاون کریں تاکہ وہ اس کٹھن صورتحال سے جلد از جلد نکل سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوسف رضا گیلانی کا بارشوں اورکلاؤڈ برسٹ کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  •  وفاقی وزیر علیم خان کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ آمد،اہلخانہ سے تعزیت
  • صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت
  • معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں
  • معرکہ حق ؛دشمن کو بھاری  نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں، ستارہ جرأت سے نوازا گیا
  • 14 اگست اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں،چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
  • یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام
  • محسن نقوی کی شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار
  • ماں تجھے سلام ۔ عثمان ڈار کا دلچسپ انٹرویو، خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ