صدر مملکت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اویس کیانی: راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
بھارتی سورماؤں کو جنگ عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاک کی معترف ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، صدر مملکت کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔
پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔
صدر مملکت نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی، شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی۔
نریکنگ نیوز: پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غنویٰ بھٹو پارٹی کی چیئرپرسن، موسیٰ سعید وائس چیئرمین اور ڈاکٹر غلام حسین پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔