ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے؛صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سٹی 42: صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے يوم تشکر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔ ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے
آج ہم بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور یوم تشکر منا رہے ہیں۔ میں ربِ ذوالجلال کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔ میں اس کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور پوری فوجی قیادت بالخصوص چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، جو دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑے رہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔ ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے۔
پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ تاہم، کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے: پاکستان اپنی خودمختاری، جغرافیائی سالمیت اور قومی مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نریکنگ نیوز: پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی
ہم اپنے خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ہمارے عزم کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم سندھ طاس معاہدے کی کسی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔
ہم اپنے ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا اور دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے دکھا دیا
بطور صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، میں آج یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، اور اپنی مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے چٹان کی مانند ڈٹے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو سلامت رکھے۔ آمین!پاکستان پائندہ باد!
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
معرکہ حق میں شاندار کامیابی: فیلڈ مارشل، بلاول بھٹو ودیگر کو اعلیٰ اعزازات عطاء
معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرأت‘ سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشان امتیاز‘ عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر ’نشان امتیاز‘ عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔دوران تقریب صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا۔