بھارت کیخلاف پاکستان نے جوابی سائبر حملہ کیا اور آپریشن بُنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم سرگرم عمل رہی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا اور افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں، میں نقصان پہنچایا ، پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کوشدید نقصان پہنچایا ، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو بھی بند کیا۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کی تباہی، بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک ڈاؤن کئے اور بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام اور ریلوے کے نظام میں خلل پیدا کیا۔ پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے نیشنل، ایسٹرن، ناردرن اور ویسٹرن لوڈ ڈسپیچ سینٹرز تک رسائی حاصل کرکے سسٹم کو بھی ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے تقریباً 80 فیصد صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی سے بھی محروم کیا۔ ذرائع نے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں 3600+ پاور فیڈرز ، جموں و کشمیر کے علاقے میں 600+ ، ریاست مہارشٹڑ 4600+ فیڈرز کی سپلائی کو ہیک اور منقطع کیا، پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مین AI سرورز ، ریاست کرناٹک میں 235+ ونڈ اور سولر گرڈز کو ہیک اورناکارہ بنایا۔ ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) ، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGPL) کے ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ کردیا گیا اور 4400+ سرکاری اور پبلک سیکٹر کمیونیکیشن راؤٹرز کو ناکارہ بنا دیا گیا، تمام اہم ہندوستانی حکومت، ملٹری، ایئر فورس، اسٹاک ایکسچینجز اور دیگر پبلک سیکٹر تنظیموں کے سرورز پر DDoS حملہ، جس کے نتیجے میں ای میل/OTP ورک فلو اور اندرونی مواصلات میں قومی خلل پیدا کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ سرکاری عمارتوں، شاہراہوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی زونز کے 3500+ سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کیے گئے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250+ اہم ISP کمیونیکیشن راؤٹرز کو ہیک کرکے ناکارہ بنادیا گیا، 90 سے زیادہ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کو ہیک کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اس میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی اور ہندوستانی ریلوے شامل ہیں، بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز کو بھی ہیک کیا گیا اس میں ممبئی، دہلی اور کولکتہ شامل ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام میں خلل پیدا کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کی نادرن ، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈ شامل ہیں، بھارتی ریلوے کے مختلف سرورز کو بھی ہیک کیا گیا جس سے بھارت کے متعدد علاقوں میں ریلویز آپریشن متاثر ہوئے۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت پاکستان کی سائبر ذرائع نے کہا کہ بھارتی فضائیہ شامل ہیں ہیک کیا کیا گیا کو ہیک کو بھی

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شہداء کو خراجِ عقیدت، آپریشن “بنیان مرصوص” کو دفاعِ وطن کی شاندار مثال قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔

صدر زرداری نے بھارتی حملوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پاکستانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے اور ہماری بہادر افواج نے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی پر آنچ آنے کی صورت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف  کا  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
  • معرکۂ بنیانِ مرصوص: مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی
  • آپریشن بنیان مرصوص ثبوت جارحیت کا جواب دینا جانتے : وزیراعظم 
  • کامیاب معرکہ ’بنیان مرصوص‘، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی میں جلسہ
  • آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو بھرپور جواب دیا: وزیرِ اعظم
  • 22اپریل تا 10مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار،مسلح افواج کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شہداء کو خراجِ عقیدت، آپریشن “بنیان مرصوص” کو دفاعِ وطن کی شاندار مثال قرار
  • آ پریشن بنیان مرصوص : پاکستان نے ہندو ستان کو دھول چٹادی
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان