ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سابق فوجی اور 2 صحافیوں سمیت 5 ملزمان کیخلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کے الزامات پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔
مقدمات میں سابق آرمی آفیسر عادل راجہ، سابق ٹی وی اینکر اور صحافی معید پیرزادہ اور احمد نورانی سمیت محمد عمر اور محمد نذیر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پر سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا، ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی مسلسل تشہیر کرتے رہے، انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
این سی سی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ایجنسی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز منسوخ، نوٹیفیکیشن جاری
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں متنازع پوسٹ کی تفصیل، اسکرین شاٹ، نام اور دیگر معلومات ایجنسی کو واٹس ایپ بھی کی جاسکتی ہیں، دوسری جانب اس ضمن میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ہیلپ لائن 1799 بھی جاری کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد نورانی پروپیگنڈا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عادل راجہ معید پیرزادہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہیلپ لائن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروپیگنڈا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز معید پیرزادہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہیلپ لائن ریاستی اداروں گیشن ایجنسی
پڑھیں:
لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، 3 دنوں میں شاہ گینگ کے 7 ملزمان ہلاک
---فائل فوٹولاہور میں گزشتہ رات بھی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد 3 دنوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں شاہ گینگ کے ہلاک ہونے والے ملزموں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپا مارا گیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان حماد شاہ اور نعلین شاہ زخمی حالت میں پکڑے گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 5ملزمان مارے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان مارے گئے تھے۔