تہمینہ شیخ، جو لاہور میں نجی نیوز چینل کے کرائم شو کی میزبان ہیں، کہتی ہیں کہ ‘مجرموں سے سوالات کرنا سب سے مشکل لمحہ ہوتا ہے۔ اس وقت نہ صرف ہماری حفاظت بلکہ ہماری ذہنی مضبوطی بھی آزمائی جاتی ہے۔’

تہمینہ شیخ بتاتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ اطمینان اس وقت حاصل ہوا جب انہوں نے ضلع شیخوپورہ سے 70 مزدوروں کو بازیاب کروایا، جنہیں زبردستی مشقت پر مجبور کیا گیا تھا۔ مگر یہ کامیابی آسان نہ تھی، اس آپریشن کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اداروں سے مدد مانگنے کے باوجود کوئی تعاون نہیں ملا۔ اس کے باوجود، تہمینہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈٹی رہیں اور رپورٹنگ مکمل کی۔

دعا مرزا، جو گزشتہ 2 سال سے جیو نیوز سے وابستہ ہیں، کرائم رپورٹنگ کے سب سے بڑے چیلنج کے طور پر ‘تحفظ کی کمی’ کو بیان کرتی ہیں۔

دعا مرزا کے مطابق، کسی بم دھماکے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچنا معمول ہے، لیکن وہاں نہ کوئی حفاظتی کٹ مہیا ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی تربیت جو ذہنی دباؤ سے نمٹنے میں مدد دے۔

دعا کہتی ہیں کہ ان پر ذہنی اثرات گہرے ہوتے ہیں اور وہ دباؤ کم کرنے کے لیے واک، جم اور روٹین کی تبدیلی جیسے طریقے اپناتی ہیں۔ وہ اور تہمینہ دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ صحافتی اداروں کی طرف سے حفاظتی تربیت اور ذہنی سکون کی سہولیات شدید ضرورت بن چکی ہیں۔

لاہور جیسے بڑے شہر میں خواتین صحافیوں کو کرائم رپورٹنگ کے دوران کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سیکورٹی کے مسائل، سماجی رکاوٹیں، پیشہ ورانہ امتیاز، نفسیاتی دباؤ اور آن لائن ہراسانی شامل ہیں۔

یہ مسائل پاکستان میں خواتین صحافیوں کے لیے ایک سنگین اور مسلسل موجود چیلنج ہیں، جو ان کے کام کو پیچیدہ اور خطرناک بنا دیتے ہیں۔

صحافتی تنظیموں اور لاہور پریس کلب ممبران کے انٹرویوز سے معلوم ہوا کہ ان حالات میں خواتین کرائم رپورٹرز کی تعداد 2 ہے، جب کہ مرد رپورٹرز کی تعداد 30 سے زیادہ ہے۔

تاہم کچھ تعداد ان خواتین کی بھی ہے جو خواتین، ایجوکیشن یا دیگر بیٹس کو کورکرتی ہیں مگر ادارے کی جانب سے کرائم رپورٹر کی عدم موجودگی یا کام کے دباو کے باعث عارضی طور پر انہیں کسی خاص ایونٹ کو کور کرنے کا کہا جاتا ہے۔

کچھ ایسی خواتین رپورٹرز بھی ہیں جو بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کام کررہی ہیں جہاں انہیں روٹین رپورٹنگ کے ساتھ کرائم بھی کور کرنا پڑتا ہے۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ کے مطابق، اس وقت کوئی بھی خاتون رپورٹر روزمرہ کرائم رپورٹنگ پر مامور نہیں، تاہم یوٹیوب یا کرائم بیسڈ پروگرامز پر کام کرنے والی تقریباً 7 خواتین ضرور موجود ہیں۔

فرزانہ چوہدری، صدر نیشنل ویمن جرنلسٹ فورم، اس کمی کی بنیادی وجوہات میں تھانہ کلچر، غیر مقررہ ڈیوٹی اوقات، گھر سے اجازت اور سفری پابندیوں کو قرار دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم خواتین رپورٹرز کے لیے قانونی رہنمائی، تربیت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پنجاب پولیس کے 2024 کے اعدادوشمار بھی اس کام کی شدت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ساڑھے 11 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد مقدمات درج ہوئے، جن میں ڈکیتی کے دوران قتل کی 233 وارداتیں، اجتماعی زیادتی کے 1,262 کیسز اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے 3,880 کیسز شامل ہیں۔ ان حالات میں خواتین رپورٹرز کے لیے کرائم کوریج کرنا نہایت خطرناک بن جاتا ہے۔

اس ضمن میں رائل نیوز کے سی ای او خضر حیات وٹو کا کہنا تھا کہ اگرچہ چینلز میں ذہنی صحت کے لیے کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں، تاہم نیوز ادارے اپنے رپورٹرز کے اوقات کار میں نرمی، ماہرین سے مشورے اور علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ وقت میں چینلز مالی بحران سے گزر رہے ہیں، کیونکہ حکومتی اشتہارات میں کمی اور ادائیگیوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔

ذہنی صحت اور خواتین صحافیوں کے چیلنجز

ماہرِ نفسیات ڈاکٹر انیلا کہتی ہیں کہ خواتین صحافیوں کو کرائم رپورٹنگ کے دوران ذہنی دباؤ، اینزائٹی، ڈپریشن اور نیند کے مسائل جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر انیلا کا کہنا ہے کہ خوفناک یا صدمہ خیز مناظر کا سامنا بار بار کرنے سے خواتین کی ذہنی حالت متاثر ہوتی ہے، جو نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو کمزور کرتی ہے بلکہ ان کے سماجی تعلقات اور خود اعتمادی پر بھی اثر ڈالتی ہے۔

ڈاکٹر انیلا کے مطابق خواتین رپورٹرز کے لیے سپورٹ نیٹ ورک، ماہرین سے مشورہ، حدود کا تعین، ریلیکسیشن تکنیک اور متوازن غذا مددگار ہو سکتی ہے۔ نیوز اداروں کو چاہیے کہ وہ خواتین کے لیے حفاظتی گائیڈلائنز اور ذہنی سکون کی سہولیات فراہم کریں۔

کیا خواتین کو کرائم رپورٹنگ میں زیادہ مشکلات ہوتی ہیں؟

مجاہد شیخ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح یہاں بھی مشکلات درپیش ہیں، تاہم ان کے کچھ مثبت پہلو بھی ہیں۔

مثلاً خواتین رپورٹرز کو گھریلو ماحول یا متاثرہ خواتین سے مؤثر طور پر رابطہ کرنے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے۔ لیکن، قانونی پیچیدگیوں، ایف آئی آر کے معاملات، یا رات گئے حساس مقامات تک رسائی جیسے چیلنجز ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

ذرائع سے معلومات حاصل کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے کیونکہ بعض افراد خواتین رپورٹرز کے ساتھ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

تہمینہ شیخ بتاتی ہیں کہ معاشرتی دباؤ ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں رکاوٹ رہا ہے۔ میرے خاندان نے کئی بار کہا کہ یہ کام خطرناک ہے، لیکن میں نے یہ ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں۔

پاکستان میں خواتین کرائم رپورٹرز کے لیے نہ صرف جسمانی حفاظت بلکہ ذہنی صحت بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اداروں کو چاہیے کہ وہ خواتین کو حفاظتی کٹس، ذہنی صحت سے متعلق مشاورت، اور موزوں تربیت فراہم کریں۔

ایک محفوظ، معاون اور مساوی صحافتی ماحول نہ صرف موجودہ خواتین صحافیوں کو حوصلہ دے گا بلکہ نئی نسل کو بھی اس پیشے کی طرف راغب کرے گا۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کامران ساقی

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خواتین رپورٹرز کے رپورٹرز کے لیے کرائم رپورٹنگ کرائم رپورٹرز رپورٹنگ کے میں خواتین کے دوران کا سامنا کے ساتھ ہیں کہ

پڑھیں:

لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔

رانی پور، تشدد سے قتل کمسن ملازمہ کے والد کی پیسوں سے متعلق گفتگو سامنے آ گئی

صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • بی جے پی حکومت میں خواتین کا تحفظ مذاق بن چکا ہے، کانگریس
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب