میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔
والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔
لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے، یعنی کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد اور قتل کی وارداتوں نے ایک بار پھر میکسیکو کے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2020ء میں میکسیکو میں خواتین کے قتل کے ہر چوتھے کیس کو فیمیسائیڈ کے طور پر درج کیا گیا، حکومت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 2023ء میں 847 خواتین فیمیسائیڈ کا نشانہ بنیں۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لائیو اسٹریم کے مطابق
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔