گوادر،ایس ایس پی ضیامندوخیل سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ضیا مندوخیل نے یقین دہانی کرائی کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل، رکشا اور گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ون وہیلنگ کرنے والوں کو بھی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور جرمانہ عائد کئے جائیں گے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تمام شہر یوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور دوسروں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کے قوانین پر عملدرآمد کریں۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام گوادر کے مولانا خیر محمد فاروقی ، مولانا محمد الیاس مجاہد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی کے لیے
پڑھیں:
تاجروں کا ایف بی آر قوانین کیخلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تاجر دشمن قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون -AA37 اور 37 B کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو مزید ہڑتالیں کی جائیں گی۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو جو اختیارات دیے گئے ہیں اس میں کاروبار ممکن نہیں، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی چیمبر بھی ہڑتال کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف بی آر کے قانون 37 اے اے اور 37 بی کے خلاف کراچی، لاہور اور فیصل آباد چیمبرز آف کامرس نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پریس کانفرنس میں صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام چیمبر ہڑتال کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد مشاورت کر کے ملک گیر کاروبار بند کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔