پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو برطرف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو ان کے دونوں عہدوں سے برطرف کر دیا ۔ انہیں مشرق وسطیٰ اور افریقا کے لیے خصوصی صدارتی مندوب کے منصب سے بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ 73 سالہ بوگدانوف 2011 ء سے وزارت خارجہ کے نائب سربراہ اور 2014 ء سے صدر کے خصوصی مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے شام، لیبیا اور او آئی سی سے متعلق معاملات میں روس کی نمائندگی کی۔ روسی حکومت نے ان کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی، تاہم فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیوٹن کابینہ میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔