لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے ییلو لائن کو لاہور کینال روڈ پر کٹ اینڈ کور انڈر گرائونڈ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹھوکر تا ہربنس پورہ کٹ اینڈ کور پراجیکٹ کے ڈیزائن اور لاگت پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ڈیزائن اور لاگ پر کام شروع کررکھاہے،کٹ اینڈ کور کرنے سے نہ کوئی درخت کٹے گا نہ ہی گرین ایریا استعمال کیا جائے گا،اورنج لائن مال روڈ اسٹیشن طرز پر کٹ اینڈ کور کرکے زیر زمین ٹریک لیس ٹرام چلائی جائے گی۔

ٹریک لیس ٹرام کے لئے لاہور کینال روڈ کو دونوں اطراف سے 12 سے 14 فٹ سڑک استعمال ہوگی،کینال روڈ پر سڑک کے نیچے ٹریک لیس وہیل ٹرام کے لئے سگنل فری راستہ بنایا جائے گا،راستہ بنا کر واپس لاہور کینال کو دوبارہ ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے کے مطابق ییلو لائن مین ٹریک کینال روڈ پر بنانے کی لاگت اس سے قبل 80 ارب لگائی گئی تھی ،ییلو لائن کے کٹ اینڈ کور ٹریک کی لاگت کا تعین کیا جارہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینال روڈ پر کٹ اینڈ کور

پڑھیں:

سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی کے جھگڑے نہ ہونے کے باوجود والدین کو دن دیہاڑے قتل کرنا ناقابل فہم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیگاری دوہرا قتل: شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد، گل جان بی بی رہا

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اگر بیوی کو منانے گیا تھا تو ہتھیار ساتھ کیوں لے کر گیا؟ وکیل پرنس ریحان کے دلائل پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے طنزیہ ریمارکس دیے کہ آپ تو بغیر ریاست کے پرنس لگتے ہیں۔

ٹرائل کورٹ نے اکرم کو سزائے موت سنائی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید میں بدل دیا تھا۔

سماعت کے بعد عدالت نے قتل میں ملوث ملزم اکرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دوہرا قتل سپریم کورٹ سزا مقدمہ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل، ایتھوپیا اور سوئز کینال کا نیا کھیل
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • شہر میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
  • ایل ڈی اے کا غیرقانونی 11  ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑا آپریشن
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار