شکارپور،پولیس مقابلے میں ڈاکوہلاک ، اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد , ڈاکو نے گھیراؤ تنگ دیکھ کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور تھانہ ہمایوں کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکو قریبی گرڈ اسٹیشن میں جا چھپے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا،گھیرا تنگ ہونے پر ایک ڈاکو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم لبانو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار ڈاکو کا نام امام الدین معرفانی ہے ڈاکوؤں کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد، ضابطے کی کارروائی جاری ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپور خاص: چوری اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہر اور گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی موٹرسائیکلوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے، دو مسلح ڈکیتوں نے تاجروں سے نو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود ناگوری مسجد کے قریب آفتاب فہد اور فیضان نامی تاجر جو اپنی سولر پینل کی دوکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈکیٹوں نے اسلحے کے زور پر 9 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن غازی خان راجڑ پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ایس ایچ او غازی خان راجڑ کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے واضع رہے کہ شہر اور گرد و نواح میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنی موٹرسائیکلوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے ۔