’سدھرا پنجاب‘ مہم شروع، اب کسی چور اور ڈاکو کو آزادی نہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پنجاب کی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبے میں ’سدھرا پنجاب‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ا ور کہا ہےکہ اب کسی چور اور ڈاکو کو آزادی نہیں ہوگی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کچھ گروہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے دور حکومت کی کوئی آڈٹ رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز نے پاک بھارت جنگ کے دوران بھی اشتعال انگیزی اور فساد پھیلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے دور میں شفافیت ایک ٹریڈ مارک کی صورت میں نظر آیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے کسانوں کے نام پر گندم ذخیرہ کر کے پیسہ بنایا۔
صوبائی وزیر نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد کمی آئی ہے اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی جرائم میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چکوال، بھلوال اور حافظ آباد میں 2 دنوں کے دوران کوئی واردات نہیں ہوئی، اور پنجاب کے کئی شہروں کو بین الاقوامی سطح پر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پنجاب حکومت کے اقدامات کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر سے ایک ہزار 509 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا اور 614 بچوں کو ملزمان سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں اب کسی چور اور ڈاکو کو آزادی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے نئے اقدام ’سدھرا پنجاب‘ کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کو ایف بی آئی کی طرز پر صوبائی محکمہ بنایا گیا ہے۔ سی سی ڈی نے 1500 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے اور اس کی تحقیقات کو حتمی سمجھا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے یوم عاشورہ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے اور مختلف مسالک کے لوگوں نے بہترین مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز ایک وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے امن ایوارڈ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سدھرا پنجاب عظمیٰ بخاری مریم نواز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف پنجاب حکومت کے دوران انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔