پیرس میں ایک حیرت انگیز اور مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جب سیر و تفریح پر جانے والا ایک شخص گیس اسٹیشن پر اپنی اہلیہ کو بھول کر کئی کلومیٹر دور پہنچ گیا۔

آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیرس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گاڑی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے مراکش روانہ ہوا۔ راستے میں انہوں نے کئی پٹرول پمپس پر رُک کر آرام کیا، لیکن ان میں سے ایک وقفے کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق صبح تقریباً 4:30 بجے، ایک پٹرول پمپ پر وقفے کے بعد وہ شخص گاڑی لے کر روانہ ہو گیا، یہ جانے بغیر کہ اس کی بیوی اب بھی پٹرول پمپ پر موجود ہے۔

تقریباً 300 کلومیٹر (186 میل) کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ گاڑی میں بیوی ساتھ نہیں ہے جس کے بعد شوہر نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو فون کیا اور مدد مانگی۔

حکام کے مطابق، فون کال انتہائی عجیب و غریب نوعیت کی تھی، کیونکہ نہ صرف اسے یہ وضاحت دینا پڑی کہ وہ اپنی بیوی کو پٹرول پمپ پر کیسے بھول گیا، بلکہ اسے یہ بھی ٹھیک سے یاد نہیں تھا کہ وہ کس پٹرول پمپ پر رُکے تھے۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی، جہاں صارفین نے حیرانی، مزاح اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ واقعے کے بعد حکام نے خاتون کو محفوظ حالت میں تلاش کر لیا۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پٹرول پمپ پر کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق

شہر قائد میں واقع شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، افسوسناک حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا، جاں بحق خواتین  اور زخمی گاڑی میں سوار تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی گاڑی میں سوار3 خواتین جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی اور کزن شامل ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طورپر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اتوارکی علی الصبح ایئرپورٹ تھانے کے علاقے شارع فیصل ملیر اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی رجسٹریشن نمبر ’بی جی کیو 469‘ ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں  گاڑی میں سوار ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 3 افراد شدید  زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال منتقلی کے بعد مزید 2 خواتین دوران علاج دم تور گئیں، خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 50 سالہ اسماء زوجہ غلام طارق، 19 سالہ منتہا دختر غلام طارق اور 22 سالہ فریال شایان کے نام سے ہوئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں ماں بیٹی اورچچا زاد کزن شامل ہے، زخمی نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے کی گئی۔ 

حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب کے رہائشی تھے۔

سیکشن آفیسر (ایس او) ایئر پورٹ ریحان زیب کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا، گاڑی میں سوارافراد ڈرگ روڈ سے ملیرجارہے تھے کہ اسٹارگٹ کے قریب گاڑی اچانک فٹ پاتھ سےٹکرانے کے بعد دوسری سڑک پر جا کر الٹ گئی۔

ایئر پورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ، پولیس نے حادثے میں متعلق اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • میڈ ان پاکستان سولر ٹیکنالوجی پر کام شروع، قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟
  • 48 انچ قطر کی لائن میں رساؤ، مرمتی کام جاری
  • پشاور: شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  • پشاورمیں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
  • پشاور: فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا
  • کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
  • شوہر یا بیوی، جھگڑوں کی شروعات کون کرتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
  • بیوی پر رات میں ناگن بننے کا الزام، حاملہ خاتون نے شوہر کے الزامات پر کیا ردعمل دیا؟
  • شارع فیصل پر ٹریفک حادثہ‘ ماں بیٹی سمیت3خواتین جاں بحق
  • کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق