سٹی 42: اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس نئی پیش رفت سامنے آگئی ، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کےذریعے ڈاکٹر سیدہ کائنات نامی خاتون نے شکایت درج کرادی 

کمپلین میں اداکارہ کی موت کو طبعی موت کے بجائے قتل قرار دیا گیا ہے ،خط میں اداکارہ حمیرا کی موت طبعی نہیں منظم سازش کا ذکر کیا گیا ہے ،، دعوی  کیا گیا کہ حمیرا نے مجھے اور میری دوست کو بتایا تھا کہ اس کے ایک ڈاکٹر دوست کے والد نے حمیرا کے ساتھ زیادتی کی ،حمیرا کا استحصال کیا گیا اس پر  باثر افراد کے ساتھ غیر شرعی تعلقات بنانے کے لیئے دباو ڈالا گیا ،حمیرا کو بھی جبراً شراب اور کرسٹل میتھ،آئس کے استعمال پر لگایا گیا تھا، پولیس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کر دی،

ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

پولیس کے مطابق شکایت وزیرِاعظم پورٹل کے ذریعے بھیجی گئی، شکایت وزیراعظم ہاؤس سے موصول ہوئی،ابتدائی تفتیش میں شکایت بے بنیاد لگتی ہے،حمیرا کی موت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں، درخواست گزار کے ڈاکٹر سے تعلقات 3 ماہ پہلے خراب ہوئے، درخواست گزار نے اپنی شناخت یا رابطہ نمبر ظاہر نہیں کیا،شکایت میں کوئی ثبوت منسلک نہیں کیا گیا،پولیس نے شکایت کو مشکوک قرار دیا،پولیس نے شکایت کی مزید جانچ شروع کر دی،الزامات میں وزن ہوا تو تفتیش اس رخ پر آگے بڑھے گی،پولیس پہلے سے سی ڈی آر اور فون ڈیٹا پر کام کر رہی ہے،مشکوک روابط یا شواہد ملے تو تفتیش اس رخ پر کی جائے گی،

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز؛کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے شکایت کیا گیا

پڑھیں:

متوفیہ اداکارہ حمیرا اصغر کا بہنوئی سامنے آگیا، پولیس کا لاش حوالے کرنے سے انکار

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملنے والی اداکارہ کی لاش کو پولیس نے بہنوئی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کے بہنوئی نے گزری پولیس سے رابطہ کیا اور اپنے رشتے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لاش حوالگی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق رابطہ کرنے والے شخص نے خود کو حمیرا کا بہنوئی بتایا ہے، جس پر اُس کو تھانے طلب کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ کسی خونی رشتے کو ساتھ لے کر آئیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق متوفیہ کی لاش صرف خونی رشتے کو ہی دی جائے گی۔

اس سے قبل ایس ایس پی ویسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی لاش 6 ماہ سے بھی زائد پرانی ہے کیونکہ اُن کے فریج میں رکھی ہوئی اشیا زائد المعیاد ہوچکی ہیں اور آخری کال بھی ستمبر 2024 میں کی گئی تھی، اُس کے بعد سے کال موصول ہونے یا کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق حمیرا اصغر نے چار ماہ سے بجلی کا بل بھی ادا نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے فلیٹ کی لائٹ منقطع ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی میت لینے کراچی پہنچ گیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے
  • حمیرا اصغر پر تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس
  • متوفیہ اداکارہ حمیرا اصغر کا بہنوئی سامنے آگیا، پولیس کا لاش حوالے کرنے سے انکار
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد کا لاش لینے آنے سے انکار
  • معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد