خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التواء سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلیے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کو ہوگی،مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جولائی 2025 ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11جولائی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔مرحوم ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی لسٹ 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گااور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لئے جاسکیں گے جب کہ پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جولائی 2025 کو
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-15
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نیخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔