سندھ حکومت اور ایس بی سی اے حادثے کے ذمے دار ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے اورملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حادثے کے ذمے دار ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں،قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہے اور کرپشن عام ہے۔ پی پی گزشتہ2دہائیوں سے صوبے پر قابض ہے، کراچی کا قابض میئر اور صوبائی حکومت سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں کہ ان کی کارکردگی کیا ہے؟انھوں نے کہا کہ حادثے کے ذمے داران کے خلاف فوری کارروائی اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دریائے نیلم میں مسافر گاڑی کے گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے
پڑھیں:
خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ فضل الرحمن کا بانی پی ٹی آئی کو پیغام
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی۔ بانی کی بہنوں نے مولانا کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت میں تبدیلی کے لئے مولانا سے رابطہ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے انکار کر دیا۔ مولانا نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن کی سکیورٹی پر ایف سی مقرر کر دی گئی۔ مولانا کے گھر ایف سی ون سکیورٹی تعینات کی گئی۔