Jasarat News:
2025-07-11@06:23:54 GMT

آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ نے مشاورتی کمیٹی قائم کر دی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد (آن لائن) آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) نے بھرپور سیاسی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔
مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس رانا ثنااللہ کی زیر صدارت منعقد ہو چکا ہے، جس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، جو کہ ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر بھی ہیں، کو شامل کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور رکن قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق، اور ڈاکٹر نجیب نقی خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دیانتداری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ‘نصرت اللہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں نے دیانت داری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔ ماضی میں ناکارہ قرار دی جانے والی گاڑیوں کو نئی گاڑیوں کی مہنگی خریداری کے بجائے انتہائی قلیل وسائل میں مرمت کر کے قابلِ استعمال بنا دیا گیا۔بحال کی گئی گاڑیوں میں اسکائی لفٹر، واٹر ٹینکر، بوب کیٹ، فورک لفٹر اور ریسکیو وین شامل ہیں، جو اب روزمرہ کے بلدیاتی کاموں میں مؤثر انداز سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہایہ ہمارے عوامی مینڈیٹ کا تقاضا تھا کہ ایک ایک پائی کی حفاظت کریں۔ ہم نے نیت صاف رکھی، اللہ نے آسانیاں پیدا کیں۔ آج عوام خود ان فیصلوں کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔یہ اقدام صرف گاڑیوں کی مرمت تک محدود نہیں بلکہ ایک بڑے وژن کا حصہ ہے، جس میں موجودہ وسائل کے مؤثر استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے، جو کسی بھی عوامی ادارے میں شفافیت اور دیانت دار قیادت کی نمایاں مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ای کامرس کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم، پاکستانی کاروباروں کی تعداد بڑھائی جائے: وزیراعظم
  • ہسپانوی خاتون نے انڈے کے کپ جمع کرنے کا منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا
  • دور حاضر میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے‘ راشد نسیم
  • رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات
  • دیانتداری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ‘نصرت اللہ
  • گورنر ہاؤس کراچی میں “لیاری متاثرین سیل” قائم
  • جماعت اسلامی ضلع سکھر کا اہم مشاورتی اجلاس
  • کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکا واقعہ، 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم
  • لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم