دور حاضر میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے‘ راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دور حاضر میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، حماس کے مجاہدین نے اسوۂ حسینؓ کو تازہ کرتے ہوئے حق کی خاطر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے ٹکر لے کر آگ اور خون کے دریا میں چھلانگ لگا دی ہے ۔ بلاشبہ اہل فلسطین نے قرون اولیٰ اور صحابہؓ کے دور کی یاد تازہ کر دی۔ان خیالات کا اظہار انھوں ضلع گلبرگ کراچی میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع کامران سراج، قیم ضلع سید احمد دیگر ذمے داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کی عملداری تقریباً سارے جزیرہ عرب میں قائم ہو گئی ہے، ہر قابل ذکر خلیجی ملک میں امریکی اڈا قائم ہے جو حقیقت میں اسرائیل کی ہی ایکسٹینشن ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک اسرائیلی جہازوں کی سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہے ہیں اور یوں عملاً گریٹر اسرائیل قائم ہو چکا ہے۔ دوسری طرف حدیث مبارکہ ہے کہ گریٹر اسرائیل قائم ہونے کے بعد ہی اس کے زوال کا وقت شروع ہو جائے گا، بلاشبہ فلسطین کے مجاہدین نے اس کے زوال کی بنیاد رکھ دی ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ شیخ احمد یاسین نے کہا تھا کہ 2027ء اسرائیل کے خاتمے کا سال ہو گا، حالات اسی طرف جا رہے ہیں اور بظاہر ان کا وجدان درست معلوم ہوتا ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل کا زوال اب بہت دور نہیں، چند دہائیوں میں صورت حال تبدیل ہو جائے گی۔ دنیا دین اسلام کی طرف پلٹے گی اور اسے انفرادی اور اجتماعی طور پر امن اور سکون نصیب ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
دیانتداری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ‘نصرت اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں نے دیانت داری، کفایت شعاری اور گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔ ماضی میں ناکارہ قرار دی جانے والی گاڑیوں کو نئی گاڑیوں کی مہنگی خریداری کے بجائے انتہائی قلیل وسائل میں مرمت کر کے قابلِ استعمال بنا دیا گیا۔بحال کی گئی گاڑیوں میں اسکائی لفٹر، واٹر ٹینکر، بوب کیٹ، فورک لفٹر اور ریسکیو وین شامل ہیں، جو اب روزمرہ کے بلدیاتی کاموں میں مؤثر انداز سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہایہ ہمارے عوامی مینڈیٹ کا تقاضا تھا کہ ایک ایک پائی کی حفاظت کریں۔ ہم نے نیت صاف رکھی، اللہ نے آسانیاں پیدا کیں۔ آج عوام خود ان فیصلوں کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔یہ اقدام صرف گاڑیوں کی مرمت تک محدود نہیں بلکہ ایک بڑے وژن کا حصہ ہے، جس میں موجودہ وسائل کے مؤثر استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے، جو کسی بھی عوامی ادارے میں شفافیت اور دیانت دار قیادت کی نمایاں مثال ہے۔