ملک بھر میں شدید بارشیں: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیرِ آب، بجلی کا نظام متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
بلوچستان:خضدار میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں بھی شدید بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور مقامی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
پنجاب:پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور مضافاتی علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جب کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زندہ پیر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔
لاہور، فیصل آباد، میاں چنوں، کمالیہ اور گجرات میں بھی بارش کے بعد شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ گجرات کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، جب کہ گیپکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
سندھ:لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاڑکانہ میں تیز بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کا الرٹ:محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور برساتی ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علاقوں میں علاقے زیر میں بجلی بارش کے
پڑھیں:
کاکسس بازار میں بارش سے 50ہزار پناہ گزیں متاثر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کے علاقے کاکسس بازار کی تحصیل ٹیکناف میں موسلا دھار بارش سے 50 ہزار سے زائد پناہ گزیں شدیدمشکلات کا شکار ہوگئے۔ 3روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں ٹیکناف کے پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور کئی گھر پانی میں بہ گئے ہیں۔ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلابی پانی جمع ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ٹیکناف کے مختلف علاقوں پورن پلن پاڑا، شبرنگ، ہنیلا اور شاہ پوریر ڈویپ میں 50 ہزارسے زیادہ لوگوں نے پہاڑیوں پر پناہ لے رکھی ہے جہاں وہ غیر محفوظ زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد صلاح الدین اور انتظامیہ کے عملے نے ٹیکناف کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میمونہ گورنمنٹ پرائمری سکول شیلٹر میں پناہ لینے والوں میں امداد تقسیم کی۔