بلوچستان میں قتل عام پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کی فتنۂ ہندوستان پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں معصوم مسافروں کے اغوا اور قتل کے دلخراش واقعے پر حکومتی سربراہان نے شدید ردِعمل دیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے اس سفاکانہ واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے فتنۂ ہندوستان کی پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کو نہتے شہریوں کا بزدلانہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے اور ہم عزم، اتحاد اور طاقت سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی سانحے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت دراصل فتنۂ ہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔
صدر زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو فتنۂ ہندوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں:
یہ واقعہ نہ صرف ملکی سلامتی کے خلاف سنگین چیلنج ہے بلکہ پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا لمحہ بھی ہے، ریاستی قیادت کے بیانات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ اب پاکستان دہشتگردی اور اس کے بیرونی سرپرستوں کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری بلوچستان سرڈھاکہ شہباز شریف صدر مملکت ملکی سلامتی وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان سرڈھاکہ شہباز شریف صدر مملکت ملکی سلامتی صدر مملکت
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔