لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ فیصلے کا اعلان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اور حقائق کے برعکس درج کیے گئے، ان کا جلاؤ گھیراؤ کی کسی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، لہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔

دوسری جانب پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، لہٰذا انہیں ضمانت نہ دی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا تھا۔

ادھر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بھی 9 مئی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں کئی دیگر ملزمان کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، جنہیں 8 مارچ 2025 کو بری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی بانی کے ویڈیو پیغام پر عمل کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، ان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی منظرنامے میں ہلچل! سلمان اکرم راجہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات، پی ٹی آئی قیادت کے درمیان سیاسی رابطے تیز
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستیں مسترد
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ پروموشن کیش میں ضمانت کی درخواست
  • سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری