اسلام آباد: عدالت نے دو یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دو یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم معطل کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں یوٹیوب چینلز کی بندش کے عدالتی حکم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے صحافی مطیع اللّٰہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی۔
اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینلز کا حکم
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔